30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والسلام فلاتوبۃ لہ واذاشتمہ علیہ الصلٰوۃ والسلام سکران لایعفی واجمع العلماء ان شاتمہ کافر ومن شك فی عذابہ وکفرہ کفر[1]اھ ملتقطا کاکثرالاواتی للاختصار۔ |
بیہوشی میں کلمہ گستاخی بکاجب بھی معافی نہ دیں گے اور تمام علمائے امت کا اجماع ہے کہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والا کافر ہے اور کافر بھی ایسا کہ جو ا س کے کافر ومستحق عذاب ہونے میں شك کرے وہ بھی کافر ہے(ت) |
فتح القدیر امام محقق علی الاطلاق جلد چہارم ص۴۰۷:
|
کل من ابغض رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بقلبہ کان مرتد افالساب بطریق اولٰی(ملخصًا)وان سب سکران لایعفی عنہ[2]۔ |
یعنی جس کے دل میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے کینہ ہو وہ مرتد ہے تو گستاخی کرنے والا بدرجہ اولٰی کافر ہے اور اگر نشہ بلااکراہ پیا اور اس حالت میں کلمہ گستاخی بکاجب بھی معاف نہ کیا جائے گا۔ |
بحرالرائق جلد پنجم ص۱۳۵میں بعینہ کلمہ مذکورذکر کرکے ص۱۳۶پر فرمایا:
|
سب واحد من الانبیاء کذٰلك فلایفید الانکار مع البینۃ لانا نجعل انکار الردۃ توبۃ ان کانت مقبولۃ[3]۔ |
یعنی کسی نبی کی شان میں گستاخی کرے یہی حکم ہے کہ اسے معافی نہ دیں گے اور بعد ثبوت اس کا انکار فائدہ نہ دے گا کہ مرتد کا ارتداد سے مکرنا تو دفع سزاکے لئے وہاں توبہ قرار پاتا ہے جہاں تو بہ سنی جائے اور نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خواہ کسی نبی کی شان میں گستاخی اور کفروں کی طرح نہیں اس سے یہاں اصلًا معافی نہ دینگے۔ |
دررالحکام علامہ مولٰی خسر وجلد اول ص۲۹۹:
|
اذاسبہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم او واحدا من الانبیاء صلوات اﷲ تعالٰی علیھم اجمعین مسلم فلا توبۃ لہ اصلاواجمع |
یعنی اگر کوئی شخص مسلمان کہلا کر حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا کسی نبی کی شان میں گستاخی کرے اسے ہر گز معافی نہ دیں گے اور تمام علمائے امت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع