دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

مسئلہ۵۲:                                ازجونپور ملاٹولہ مرسلہ مولوی عبداول صاحب              ۶رمضان مبار ۱۳۳۵ھ

یہ جواب صحیح ہے یا نہیں؟اگرصحیح ہوتو اور دلائل سے مبرہن و مزین فرماکر مہر ودستخط سے ممتاز فرمایاجائے۔

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص مسلمان ممتحن نے زیرنگرانی دو شخص مسلمان کے پرچہ زبان دانی انگریزی سے عربی میں ترجمہ کرنے کےلئے مرتب کیا جس میں سب سے بڑے سوال میں نصف نمبر رکھے تھے،حضرت رسالتمآب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شان مبارك میں گستاخی اور توہین کے فقرات استعمال کئے تاکہ مسلمان طالب علم لامحالہ مجبور ہوکر اپنے قلم سے جناب رسالت مآب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی معصوم و مقدس شان میں بدگوئی لکھیں جو برائے فتوٰی ذیل میں درج کئے جاتے ہیں:

"ابن عبدا ﷲ نے اس قبیلہ میں تربیت پائی تھی جو عرب کی اصلی زبان بولنے کے لحاظ سے شریف ترین تھا اور اس کی فصاحت کی سنجیدگی باموقع سکوت پر عمل کرنے سے تصحیح اور ترقی ہوتی رہی باوجود اس فصاحت کے محمد ایك ناخواندہ وحشی تھا بچپن میں اسے نوشت وخواند کی تعلیم نہیں دی گئی تھی عام جہالت نے اسے شرم اور ملامت سے مبراکردیا تھا مگر اس کی زندگی ایك ہستی کے تنگ دائرہ میں محدود تھی اور وہ اس آئینہ سے(جس کے ذریعہ سے ہمارے دلوں پر عقلمندوں اور نامور بہادروں کے خیالات کا عکس پڑتا ہے)محروم رہاتاہم اس کی نظروں کے سامنے ان کتابوں کے اوراق کھلے ہوئے تھے جس میں قدرت اور انسان کا مشاہدہ کرتا کچھ تمدنی اور فلسفی تو ہمات جو اسے عرب کے مسافر پر محمول کئے جاتے ہیں پیدا ہوگئے تھے"۔

جس شخص نے پرچہ مرتب کیا اور جن لوگوں ن اس کی نظر ثانی کی وہ لوگ بوجہ استعمال الفاظ ناشائستہ جو بلاضرورت شان حضرت جناب رسالتمآب میں کئے گئے وہ بوجہ اس گستاخی کے دائرہ ئاسلام سے خارج ہوگئے یانہیں اور ان کی کیا سزا ہے اور ان کی بابت شرع شریف کا کیاحکم ہے فقط راقم مسلمانان جون پور

خلاصہ جوابات جون پور

الجواب:

شخص مذکور فی السوال شرعًا ملعون و کافر ومرتد ہے،

فی الاشبار والنظائر کل کافر تاب فتوبتہ مقبولۃ فی الدنیا والایخرۃ الاجماعۃ الکافر یسب النبی صلی اﷲ علیہ وسلم او یسب الشیخین

اشباہ ونظائر میں ہے کہ ہر کافر توبہ کرے تو اس کی توبہ دنیا و آخرت میں مقبول ہے،مگر کافروں کی وہ جماعت جس نے حضور علیہ الصلوٰۃوالسلام اور شیخین ابوبکر وعمر رضی اﷲ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن