30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱۰)نمبر ۶ میں ان کا منکر قیاس ہونا گزرا اور یہ اظھر من الشمس ہے،ولہذا فقہ کے منکر ہیں،علمائے کرام فرماتے ہیں قیاس و فقہ کی حجیت بھی ضروریات دین سے ہے تو اس کا انکار ضرور کفر ہونا لازم،کشف البزدوی جلد ۳ص۲۸۰:
|
قدثبت بالتواتران الصحابۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہم عملوا بالقیاس وشاع وذاع ذلك فیما بینھم من غیر ردوانکار[1]۔ |
یہ بات تواتر کے ساتھ ثابت ہے کہ صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم قیاس پر عمل پیرا تھے اور عمل ان کے درمیان بغیر کسی ردو انکار جاری و مشہور تھا۔(ت) |
ایضاص۲۸۱:
|
انھم کانوا مجمعین علی ذٰلك فیما لانص فیہ وکفی باجماعھم حجۃ[2]۔ |
جس حکم کے بارے میں نص نہ ہوتی صحابہ کا اس پر اجماع ہوجاتا اورا ن کا اجماع ہی کافی ہے(ت) |
ایضاص۲۸۱امام حجۃ الاسلام غزالی سے:
|
قد ثبت بالقواطع من جمیع الصحابۃ الاجتہاد والقول بالرائ والسکوت عن القائلین بہ وثبت ذلك بالتواتر فی وقائع مشہورۃ ولم ینکرھا احد من الامۃ فاورث ذٰلك علما ضروریا فکیف یترك المعلوم ضرورۃ[3]۔ |
دلائل قطعیہ کے ساتھ ثابت ہے کہ تمام صحابہ اجتہاد اور رائے پر عمل کرتے اور دیگر صحابہ خاموش رہتے اور یہ بات بڑے بڑے مشہور مواقع کے بارے میں تواتر کے ساتھ منقول ہے اور امت میں سے کسی نے اس کا انکار نہیں کیا تو اس سے علم ضروری کا ثبوت ہوجائیگا جو ضروری طور پر معلوم ہواسے کیسے ترك کیا جاسکتا۔(ت) |
فواتح الرحموت ص۷۲:
|
الفقۃ عبارۃ عن العلم بوجوب العمل وھو قطعی لاریب فیہ ثابت بالاجماع القاطع بل ضروری فی الدین[4]۔ |
فقہ علم بوجوب عمل کا نام ہے اور یہ ایسی قطعی چیز ہے جس میں کوئی شك نہیں یہ اجماع قطعی سے ثابت بلکہ یہ ضروریات دین میں سے ہے۔(ت) |
[1] کشف الاسرار عن اصول بزدوی باب القیاس دارالکتاب العربی بیروت ۳/ ۲۸۰
[2] کشف الاسرار عن اصول بزدوی باب القیاس دارالکتاب العربی بیروت ۳/ ۲۸۱
[3] کشف الاسرار عن اصول بزدوی باب القیاس دارالکتاب العربی بیروت ۳/ ۲۸۱
[4] فتواتح الرحموت بذیل المستصفٰی باب المقدمہ فی اصول الفقہ منشورات الشریف الرضی قم ایران ۱/ ۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع