30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الامصار لاینکرون علی العوام الاقتصار علی اقاویلھم فحصل الاجماع قبل حدوث المخالف[1]۔ |
یہ ہے کہ تمام علاقوں کے علماء نے عوام کو اپنے اقوال پر عمل سے نہیں روکا تو مخالف قول سے پہلے پہلے اس پر اجماع ہوچکا ہے(ت) |
فواتح الرحموت جلد اول ص۷:
|
المقلد یعلم وجوب العمل بقول المجتھد ضرورۃ من الدین اوبالتقلید المحض [2]اھ اقول: الاول فیمن کان مخالطاللمسلمین والثانی فیمن لم یخالطھم بعد۔ |
مقلد مجتہد کے قول پر عمل کا وجوب ضروریاتِ دین یا تقلید محض کے طور پر جانتاہے اھ اقول: پہلی صورت وہاں ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ اختلاط ہو دوسری صورت وہاں جہاں ابھی مسلمانوں کے ساتھ اختلاط نہ ہواہو۔(ت) |
(۹)بلاشبہہ گیارہ سوبرس سے عامہ امتِ محمدیہ علٰی صاحبہا وعلیہا افضل الصلوٰۃ والتحیۃ مقلدین ہیں مقلدوں کو مشرك کہنا عامہ امت مرحومہ کی تکفیر ہے اور بلاریب بحکم ظواہراحادیث وفتوٰی ائمہ فقہ کفر ہے۔عالمگیری جلد دوم ص ۳۷۸،برجندی شرح نقایہ جلد چہارم ص۶۸،حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ جلد اول ص۱۴۰ وص۱۵۶،جامع الفصولین جلد دوم ص۳۱۱،بزازیہ جلد سوم ص ۳۳۱،ردالمحتار جلد سوم ص ۲۸۳،درمختار ص۳۹۳،جامع الرموز مطبوعہ کلکتہ جلد چہارم ص۶۵۱،مجمع الانہر مطبوعہ قسطنطنیہ جلد اول ص۵۶۶،خزانۃ المفتین قلمی،کتاب السیر آخر فصل الفاظ الکفر،نیزا ن کتب میں ذخیرۃ الفتاوٰی وفصول عمادی واحکام علی الدرروقاضیخاں و نہرالفائق وشر ح وہبانیہ وغیرہا سے:
|
المختار للفتوی فی جنس ھٰذہ المسائل ان القائل بمثل ھذہ المسائل ان القائل بمثل ھذہ المقالات ان اراد الشتم ولایعتقدہ کافرا لایکفر وان کان یعتقدہ کافرا فخاطبہ بھذابناء علی اعتقادہ انہ کافر یکفر[3]۔ |
ایسے مسائل میں فتوٰی کے لئے مختار یہ ہے کہ اگر ایسے کلمات سے مراد سبّ وشتم ہواور کفر کا اعتقاد نہ ہو تو کافر نہیں ہوگا اور اگر مقلد کو کافر سمجھتا ہے اور اسے اپنے اس اعتقاد کے مطابق مخاطب کرتا ہے تو اب کافر ہوجائے گا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع