30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تلویح جلد دوم ص۵۱۵:
|
الاجماع علی مراتب فالاولی بمنزلۃ الآیۃ والخبر المتواتر یکفر جاحدہ[1]۔ |
اجماع کے مراتب ہیں،پہلا مرتبہ بمنزلہ آیت کریمہ اور خبر متواتر ہے جس کا منکر کافر ہوگا(ت) |
کشف الاسرار شرح المنار للامام النسفی مطبوعہ مصر جلد دوم ص۱۱۱:
|
یکفر جاحدہ کما یکفر جاحد ماثبت بالکتاب او المتواتر[2]۔ |
اجماع کا منکر کافر ہے جس طرح کتاب اﷲ یا خبر متواتر سے ثابت شدہ کا منکر کافر ہے(ت) |
مرآۃ الاصول علامہ مولٰی خسرومطبوعہ مصر جلد دوم ص۲۷۱:
|
یکفر منکر حجیۃ الاجماع مطلقا ھو المختار عند مشائخنا۔[3] |
مطلقًا اجماع کی حجیت کا منکر کافر ہے ہمارے مشائخ،کے ہاں یہی مختار ہے(ت) |
(۷)جماعت اسلام سے ان کی مفارقت اسی معنٰی پر ہے جو نزد فقہائے کرام ان کو خارج از اسلام کرتی ہے کمایظھر بمامرو یأتی بالتفاصیل المودعۃ فی رسائلنا المذکورۃ(جیسا کہ گزشتہ اور آنیوالے بیان اور ان تفاصیل سے ظاہر ہوجائیگا جو ہمارے رسائل میں شامل ہیں۔ت)تو بلاشبہہ بحکم فقہ یہ طائفہ حدیث مذکور کے حکم ظاہر میں داخل اور اسلام سے خارج۔
(۸)یونہی تقلید کو مطلقًا شرك ونافی ایمان کہنا،قرآن وحدیث واجماع امت سب کا انکار اور کفر ہے،کشف اصول بزدوی جلد ۳ص۳۸۸میں ہے:
|
رجوع العامی الی قول المفتی وجب بالنص والاجماع[4] (ملخصًا) |
عوام کا مفتی کے قول کی طرف رجوع کرنا نص اور اجماع کی بناء پرلازم ہے(ت) |
فصول البدائع جلد دوم ص۴۳۳:
|
للعامی تقلید المجتہد فی فروع الشریعۃ خلافا لمعتزلۃ بغداد،لنا ان علماء |
عوام کے لئے فروع شریعت میں تقلید مجتہد لازم ہے،اس میں معتزلہ بغداد کا اختلاف ہے،ہماری دلیل |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع