30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من الحمقاء الخوارج والروافض لانھم حادثون بعد الاتفاق یتشککون فی ضروریات الدین[1]۔ |
کے گروہ کا اعتبار نہیں کیونکہ یہ نئے فرقے ہیں جو ضروریات دین میں تشکیك پیدا کرتے(ت) |
اصول امام اجل فخر الاسلام بزدوی باب حکم الاجماع:
|
فصار الاجماع کآیۃ من الکتاب اوحدیث متواتر فی وجوب العمل والعلم بہ فیکفر جاحدہ فی الاصل[2]۔ |
تواجماع کتاب اﷲیا حدیث متواتر کی طرح وجوب علم وعمل ثابت کرتا ہے لہذا قاعدہ کی رو سے اس کا منکر کافر قرار دیا جائے گا۔(ت) |
کشف الاسرار امام عبدالعزیز بخاری مطبوعہ قسطنطنیہ جلد چہارم ص۲۶۱:
|
یحکم بکفر من انکر اصل الاجماع بان قال لیس الاجماع بحجۃ[3]۔ |
جو اجماع کے اصول میں ہونے سے انکار کرے اور کہے کہ اجماع حجت نہیں ہے اس کی تکفیر کی جائے گی(ت) |
مسایرہ امام محقق ابن الہمام مطبوعہ مصر خاتمہ ص۹:
|
وبالجملۃ فقد ضم الی التصدیق بالقلب فی تحقق الایمان امور الاخلال بالایمان اتفاقا کترك السجود للصنم وقتل نبی والاستخفاف بہ ومخالف مااجمع علیہ وانکارہ بعد العلم بہ[4] (ملتقطا) |
حاصل یہ کہ ایمان کے لئے تصدیق بالقلب کے ساتھ کچھ امور ایسے ہیں جو بالاتفاق ایمان میں خلل انداز ہوتے ہیں جن کا ترك ضروری ہے،مثلًا بت کو سجدہ،نبی کاقتل اور اس کی توہین اور اجماع کی مخالفت اور اجماع کے علم پر اس کا انکار۔ (ملتقطًا) |
الفصول البدائع فی اصول الشرائع علامہ شمس فتاوٰی مطبوعہ استنبول جلد دوم ص۲۷۴:
|
یکفر جاحد حجیۃ الاجماع مطلقا وھوالمذھب عند مشائخنا[5]۔ |
اجماع کی حجیت کا مطلقًا انکار کرنے والا کافر قرار پائیگا ہمارے مشائخ کا یہی مذہب ہے(ت) |
[1] فواتح الرحموت بذیل المستصفٰی باب الاجماع حجۃ قطعًا منشورات الشریف الرضی قم ایران ۲/ ۲۱۳
[2] اصول البزدوی باب حکم الاجماع قدیمی کتب خانہ کراچی ص۲۴۵
[3] کشف الاسرار عن اصول البزدوی باب حکم الاجماع الخ دارالفکر بیروت ۳/ ۲۶۱
[4] المسایرہ معہ المسامرہ الخاتمۃ فی بحث الایمان المکتبۃ التجاریۃ الکبری مصر ۳۳۷
[5] فصول البدائع فی اصول الشرائع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع