دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اﷲ عزوجل دنیا وآخرت میں ملعون کرے وہ نہ ہوگا مگر کافر۔اور یہ وہاں ہے کہ بعد وضوح حق براہ عناد ہو جس طرح اب وہابیہ ماردین اعدائے دین کا حال ہے" قٰتَلَہُمُ اللہُ ۚ اَنّٰی یُؤْفَکُوۡنَ ﴿۳۰"[1] (اﷲ انہیں مارے کہاں اوندھے جاتے ہیں۔ت)ان کے وصف کو ایك حدیث بس ہے کہ دار قطنی و ابوحاتم خزاعی نے ابو امامہ باہلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

اھل البدع کلاب اھل النار[2]۔

گمراہ لوگ دوزخیوں کے کتے ہیں۔

کتا اور وہ بھی بدترین خلائق دوزخیوں کا جن کے متعلق فرمایا،" اُولٰٓئِکَ ہُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ ؕ﴿۶"[3]وہ تمام مخلوق الٰہی سے بدتر ہیں،کتے سے بدتر،سورسے بد تر،سور کے لئے اگر کوئی کتا فرض کیا جائے تو ایسے لوگ سور سے بدتروں کے کتے ہیں،" اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸"[4]۔(۶)بلاشبہہ طائفہ غیر مقلدین اجماع امت کو اصلاحجت نہیں مانتے بلکہ محض مہمل و نامعتبر جانتے ہیں،صدیق حسن بھوپالی کا مصرع ہے:

قیاس فاسد واجماع بے اثر آمد

(قیاس فاسد ہے اور اجماع کو ئی اثر نہیں رکھتا۔ت)

اور ائمہ کرام وعلمائے اعلام حجیت اجماع کو ضروریاتِ دین سے بتاتے اور مخالف اجماع قطعی کو کفر ٹھہراتے ہیں،مواقف عضدالدین وشرح مواقف علامہ سید شریف مطبوعہ استنبول جلد اول ص۱۵۹:

کون الاجماع حجۃ قطعیۃ معلوم بالضرورۃ من الدین[5]۔

اجماع کا قطعی حجت ہونا ضروریات دین سے ہے۔(ت)

مسلم الثبوت وفواتح الرحموت جلد دوم ص۴۹۴:

الاجماع حجۃ قطعا ویفید العلم الجازم عند جمیع اھل القبلۃ،ولایعتد بشرذمۃ

اجماع قطعی حجت ہے اور یہ تمام اہل قبلہ کے ہاں یقینی علم کا فائدہ دیتا ہے اور خارجی اور رافضی احمقوں

 

 



[1] القرآن الکریم۹/ ۳۰

[2] کنز العمال حدیث ۱۱۲۵ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱/ ۲۲۳

[3] القرآن الکریم ۹۹/ ۶

[4] القرآن الکریم ۱۱/ ۱۸

[5] شرح المواقف باب المقصد السادس منشورات الشریف الرضی قم ایران ۱/ ۲۵۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن