30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو بالیقین امام الائمہ امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ وعنہم اعاظم سردارانِ اولیاء اﷲ عزوجل سے ہیں،اور اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
|
من عادٰی لی ولیا فقد اذنتہ بالحرب[1]۔رواہ البخاری فی صحیحہ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن ربہ عزوجل۔ |
جو میرے کسی ولی سے عداوت رکھے میں نے اعلان فرمادیا اس سے لڑائی کا۔(اسے بخاری نے اپنی صحیح میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے انہوں نے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے آپ نے اﷲعزوجل سے روایت کیا۔ت) |
ڈاکوؤں کی بابت فرمایا:
|
" اِنَّمَا جَزٰٓؤُا الَّذِیۡنَ یُحَارِبُوۡنَ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ"الایۃ [2] |
یہ جو اﷲ ورسول سے لڑتے ہیں ان کی سزا یہ ہے کہ قتل کیے جائیں یا سولی دئے جائیں،الی آخرالایۃ۔ |
سود کے بارے میں فرمایا:
|
" فَاِنۡ لَّمْ تَفْعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرْبٍ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖۚ"[3]۔ |
اگر سود نہ چھوڑو تو اعلان کرو اﷲ ورسول سے لڑائی کا۔ |
لیکن یہاں فرمایا جو میرے کسی ولی سے عداوت رکھے خود میں نے اس سے لڑائی کا اعلان فرمادیا،خود ابتداء فرمانا دلیل واضح ہے کہ عداوت باعثِ ایذائے رب عزوجل ہے۔اور رب عزوجل فرماتا ہے:
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۵۷﴾"[4]۔ |
بیشك وہ جو اﷲ ورسول کو ایذا دیتے ہیں ان پر اﷲ نے لعنت فرمائی دنیا اور آخرت میں اور ان کے لئے ذلت کا عذاب تیار کررکھا ہے۔ |
ظاہر ہے کہ مسلمان اگرچہ عاصی اگرچہ معاذاﷲ معذب ہو آخرت میں اپنے رب کا ملعون نہیں ورنہ بالآخررحمت ونعمت وجنت ابدی نہ پاتا اس کی نارنارِ تطہیر ہے،نہ نارِ لعنت وابعاد تذلیل وتحقیر،تو جسے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع