30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اوشبھہ تعالٰی بشیئ اووصفہ بالمکان او الجہات[1]۔ |
یا اس نے اﷲ تعالٰی کو کسی شیئ کے ساتھ مشابہت دی یا مکان یا جہت کے ساتھ اس کا وصف بیان کیا۔(ت) |
(۳)فقہ حنفی کو مطلقًا باطل و ناحق جاننا تو سخت خبیث وملعون ہے کہ وہ احکام قرآن عظیم واحکام صحاح احادیث پر مشتمل سب سے سہل تراحکام قیاس ہیں،اس کی نسبت فتاوی تاتاخانیہ پھر فتاوٰی عالمگیریہ جلد دوم صفحہ۲۷۱میں ہے:
|
رجل قال قیاس ابی حنیفۃ حق نیست یکفر[2]۔ |
جس نے یہ کہا کہ"قیاس ابوحنیفہ درست نہیں"اس نے کفر کیا(ت) |
ہم نے خاص اس قول کی شرح بعونہ تعالٰی ایك نفیس رسالہ لکھا اور اس میں اسے مشرح و مفصل ومبرہن ومدلل کیا وﷲ الحمد۔
(۴)یہیں سے تو ہین فقہ مبارك کا حکم ظاہر کہ صرف باطل کہنے سے وہ ملعون الفاظ بدرجہا بدتر،زید وعمرومختلف ہوں کہ بکر اس وقت قائم ہے یا قاعد،دونوں میں ایك ضرور باطل ہے مگر ان میں کوئی موجب دخول دوزخ نہیں،
" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪ "[3] (اور اب جان جائیں گے ظالم کہ کس کروٹ پلٹا کھائیں گے۔ت)منح الروض ص۲۱۲:کفر باستخفاف الفقہ[4] (فقہ کی کتاب کی تحقیر سے کافر ہوگا۔ت)
(۴)بعد وضوحِ صواب وکشف حجاب بحمد الوہاب امامت وولایت وجلالت شان ورفعت مکان حضرات عالیہ ائمہ اربعہ علیہم الرضوان پر امت اجابت کا اجماع منعقد ہولیا خبثائے مبتدعین مثل وہابیہ ورافضیہ وغیر مقلدین امت اجابت سے نہیں کافروں کی طرح امتِ دعوت سے ہیں،ولہذا اجماع میں ان کا اختلاف معتبر نہیں،اصول امام اجل فخر الاسلام بزدوی قدس سرہ مبحث اجماع باب الاہلیۃ میں ہے:
|
صاحب الہوی المشہور لیس من الامۃ علی الاطلاق [5]۔ |
دین میں جو گمراہی والا مشہور ہو وہ علی الاطلاق امت میں سے نہیں ہے۔(ت) |
[1] اعلام بقواطع الاسلام مع سبل النجاۃ فصل اول مکتبۃ الحقیقیہ استنبول ترکی ص۳۷۴
[2] فتاوٰی ہندیہ الباب التاسع احکام المرتدین نورانی کتب خانہ پشاور ۲/ ۲۷۱
[3] القرآن الکریم۲۶/ ۲۲۷
[4] منح الروض الازھر شرح فقہ اکبر فصل فی العلم والعلماء مصطفی البابی مصر ص۱۷۴
[5] اصول بزدوی باب الاہلیۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ص۲۴۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع