30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لایرمی رجل رجلا بالفسوق ولایرمیہ بالکفر الاارتدت علیہ ان لم یکن صاحبہ کذٰلک[1]۔ |
کسی آدمی کا دوسرے کو فاسق وکافر کہنا اسی پر لوٹ آتا ہے اگر دوسرے میں کفر وفسق نہ ہو۔(ت)کے یہ خود مشرك اور بے ایمان ہوئے یا نہیں۔ |
(۲)اور نیز اس میں کہ رافضی تبرائی کافر مرتد ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
جواب سوال اوّل:بلاشبہہ طائفہ نائفہ غیر مقلدین گمراہ بددین اور بحکم فقہ کفار و مرتدین،جن پر بوجوہ کثیرہ لزوم کفر بین مبین، ہمارے رسالہ"الکوکبۃ الشھابیۃ علی کفریات ابی الوھابیۃ وسل السیوف الھندیۃ علی کفریات بابا النجدیۃ والنھی الاکیدعن الصلٰوۃ وراء عدی التقلید"وغیرہا میں اس کا بیان شافی و وافی۔یہاں انہیں بعض وجوہ سے کلام کریں جن کی طرف سائل فاضل نے اشارہ کیا،وباﷲ التوفیق۔
(۱)اﷲ عزوجل کے لئے مکان ماننا کفر ہے،بحرالرائق جلد پنجم ص۱۲۹ میں ہے:
|
یکفر بقولہ یجوز ان یفعل اﷲ فعلا لاحکمۃ فیہ وباثبات المکان ﷲتعالٰی[2]۔ |
اگر کوئی کہتا ہے کہ اﷲ تعالٰی سے ایسے فعل کا صدور ممکن ہے جس میں حکمت نہ ہوتو وہ کافر ہے یا وہ اﷲ تعالٰی کے مکان کا اثبات تسلیم کرتا ہے(ت) |
فتاوٰی قاضی خاں فخر المطابع جلد چہارم ص۴۳۰:
|
یکون کفر الان اﷲ تعالٰی منزہ عن المکان[3]۔ |
کافر ہوجائے گاکیونکہ اﷲ تعالٰی مکان سے پاك ہے(ت) |
فتاوٰی خلاصہ قلمی کتاب الفاظ الکفر فصل ۲،جنس۲:
|
یکفر لانہ اثبت المکان ﷲتعالٰی[4]۔ |
وہ کافر ہے کیونکہ اس نے اﷲ تعالٰی کیلئے مکان ثابت کیا ہے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع