دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

بحکم فقہاء لزوم کفر ہے اور اگر کوئی غیر مقلد ایسا پایاجائے کہ صرف انہیں فرعی اعمال میں مخالف ہو اور تمام عقائد قطعیہ اہلسنت کا موافق،یا وہ شیعی تفضیلی ہے تو ایسوں پر حکم تکفیر ناممکن ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ۵۰تا۵۱:                         ازبنارس محلہ پتر کنڈہ مرسلہ مولانا مولوی عبدالمجید صاحب پانی پتی               ۱۱شعبان ۱۳۳۵ھ

ہمارے سنی حنفی علماء کثرہم اﷲ تعالٰی وابقاہم الٰی یوم الجزاء اس میں کیا فرماتے ہیں:

(۱)فرقہ غیر مقلدین  ۱ اﷲ تعالٰی کے لئے مکان کا قائل اور نیز ۲اس کے لئے جہت کا قائل ہے جیسا کہ نواب صدیق حسن خاں کے رسالہ"الاحتواء علٰی مسئلۃ الاستواء"اور نیز ان کے دیگر رسائل سے ظاہر ہے،اور ۳احناف کی فقہ کو باطل اور ناحق جانتا ہے،اور ۴بدیں وجہ اس کی سخت توہین کرتا ہے چنانچہ ایك کلانوری غیر مقلد نے اپنے رسالہ"الجرح علی اصول الفقہ"میں فقہ احناف کے حق میں لکھا ہے(بلکہ بدبودار سنڈ اس ہے کہ جب اس کے پاس جاؤ تو بدبوہی آتی ہے،والعیاذ باﷲ تعالٰی،اور مولوی ابوالقاسم بنارسی کے رسالہ"الجرح علی الامام"کی ایك عبارت سے فقہ احناف کا موجب دخول دوزخ ہونا ثابت ہے،اور ۵نیز امام صاحب رضی اﷲتعالٰی کی توہین بیحد کرتا ہے،چنانچہ مولوی ابوالقاسم بنارسی نے اپنے رسالہ مذکورہ میں منجملہ حضرت امام صاحب کی شان میں بے انتہا بے اد بیاں کیں،آپ کی ولادت شریفہ کے سنہ کامادہ لفظ"سگ"اور آپ کی وفات شریف کے سنہ کا مادہ لفظ"بوکم جہاں پاک"لکھا ہے والعیاذباﷲ تعالٰی،اور ۶اجماع کا منکر ہے کہ نواب صدیق حسن خاں کے رسالہ"عرف الجادی"اورنیز ان کے دیگر رسائل سے ظاہر ہے اور یہ سب باتیں احناف کی فقہ کی مستند کتابوں مثل فتاوٰی قاضی خاں اور فتاوٰی عالمگیری اور نورالانوار وغیرہا کے بموجب کفر ہیں،پس فرقہ غیر مقلدین بوجوہ مذکورہ بحکم فقہ احناف کافر ہے یا نہیں،اور ۷نیز فرقہ غیرمقلدین مفارق الجماعۃ ہے جیسا کہ ظاہر ہے پس بحکمِ حدیث شریف:

من فارق الجماعۃ شبرافقد خلع رقبۃ الاسلام من عنقہ[1]۔

جوجماعت سے بالشت بھر دور ہوا اس نے اپنی گردن سے اسلام کا پھندہ اتاردیا(ت)

کے خارج از اسلام ہوا یا نہیں؟اور ۸نیز فرقہ غیر مقلدین تقلید کو شرك اور مستلزم انتفاء ایمان اور مقلدین کو جن میں بے شمار علماء اوراولیاء بھی داخل ہیں،مشرك اور بے ایمان کہتا وجانتا ہے جیسا کہ مولوی سعید بنارسی کے رسالہ"ہدایۃ المرتاب"ص ۱۸ اور ان کے بیٹے ابوالقاسم بنارسی کے رسالہ"العرجون القدیم۲۰اور نیز دیگر غیر مقلدین کے رسائل سے ظاہر ہے، پس بموجب حدیث:


 

 



[1] مسند امام احمد بن حنبل حدیث ابوذررضی اﷲعنہ دارالفکر بیروت ۵/ ۱۸۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن