30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱ ایك اس کے بیٹے کا جس کی نسبت کہا تھا کہ انبیاء کا چاند پیدا ہوگا اور بادشاہ اس کے کپڑوں سے برکت لیں گے،مگر شانِ الٰہی کہ چوں دم برداشتم مادہ برآمد(جب میں نے دم اٹھا کر دیکھا تو مادہ پایا۔ت)بیٹی پیدا ہوئی،اس کے اوپر کہا کہ وحی کے سمجھنے میں غلطی ہوئی اب کی جو ہوگا وہ انبیاء کا چاند ہوگا۔بیٹی،بیٹے ہمیشہ پیدا ہوتے ہیں اب کے ہوا بیٹا مگر چند روز جی کر مرگیا،بادشاہ کیا کسی محتاج نے بھی اس کے کپڑوں سے برکت نہ لی۔
۲دوسری بہت بڑی بھاری پیشگوئی آسمانی جورو کی اپنی چچازاد بہن احمدی کو لکھ کر بھیجا کہ اپنی بیٹی محمدی میرے نکاح میں دے دے،اس نے صاف انکار کردیا،اس پر پہلے طمع دلائی پھر دھمکیاں دیں پھر کہا کہ وحی آگئی کہ"زوجناکھا"ہم نے تیرانکاح اس سے کردیا،اور یہ کہ اس کا نکاح اگر تو دوسری جگہ کرے گی تو ڈھائی یا تین برس کے اندر اس کا شوہر مرجائے گا۔مگر اس خدا کی بندی نے ایك نہیں سنی،سلطان محمد خاں سے نکاح کردیا،وہ آسمانی نکاح دھراہی رہا،نہ وہ شوہرمرا،کتنے بچے اس سے ہوچکے اور یہ چل دئے۔غرض اس کے کفر وکذب حدشمار سے باہر ہیں کہاں تك گنے جائیں اور اس کے ہواخواہ ان باتوں کو ٹالتے ہیں،اور بحث کریں گے توکاہے میں کہ عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے انتقال فرمایا مع جسم کے اٹھائے گئے یا صرف روح،مہدی و عیسٰی ایك ہیں یا متعدد۔یہ ان کی عیاری ہوتی ہے،ان کفروں کے سامنے ان مباحث کا کیا ذکر،فرض کیجئے کہ عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام زندہ نہیں،فرض کیجئے کہ وہ مع جسم نہیں اٹھائے گئے،فرض کیجئے کہ مہدی وعیسٰی ایك ہیں،پھر اس سے وہ تیرے کفر کیونکر مٹ گئے۔کلام تو اس میں ہے کہ تو کہتا ہے میں نبی ہوں ہم کہتے ہیں تو کافر،اس کا فیصلہ ہونا چاہئے،انبیاء کی توہینیں،انبیاء کی تکذیبیں،معجزات سے استہزاء،نبوت کا ادعاء،اور پھر دوسرے درجہ میں انبیاء کے چاند والا بیٹا،آسمانی جورو،یہ تیری تکفیر تکذیب کو کافی ہیں۔
(۲)حدیث متواتر کے انکار پر تکفیر کی جاتی ہے خواہ متواتر باللفظ ہویا متواتر المعنٰی،اور حدیث ٹھہراکر جوکوئی استخفاف کرے تو یہ مطلقًا کفر ہے اگرچہ حدیث احاد بلکہ ضعیف بلکہ فی الواقع اس سے بھی نازل ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۴۹: مرسلہ عبدالجبار خاں صاحب دھام پور ضلع بجنور ۲۹ربیع الاول شریف ۱۳۳۵ھ
کیا شیعوں کے سب فرقے اور غیر مقلدین سب کے سب کافر ہیں؟
الجواب:
ان میں ضروریاتِ دین سے کسی شے کا جو منکر ہے یقینا کافرہے اور جو قطعیات کے منکرہیں ان پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع