30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس سوال کی ضرورت نہ رہی وارث حسن کے مذہب پر فقیر کو اطلاع نہیں،نہ کبھی ملاقات،مگر اس قدر ضرور ہے کہ وہ جس کا مرید ہے تو اسے ولی جانے گا،کم از کم صحیح العقیدہ صالح نہ سہی مسلمان تو جانے گا،اور حکمِ شرع وہ ہے جو"حسام الحرمین"میں مذکور۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ۴۷تا۴۸:مرسلہ عبدالواحدخاں صاحب مسلم بمبئی اسلام پورہ معرفت عبداللطیف ہیڈ ماسٹر میونسپل اردو اسکول۴ربیع الاول ۱۳۳۵ھ
(۱)قادیانیوں سے کس طرح کس پیرایہ میں بحث کیاجائے،یعنی ان کی تردید کے بھاری ذرائع کیا ہیں؟
(۲)یا حدیثوں کے انکار سے انسان کافر ہوسکتا ہے ؟اگر ہاں توکن حدیثوں کے انکار سے؟
الجواب:
(۱)سب سے بھاری ذریعہ اس کے رد کا اول اول کلماتِ کفر پر گرفت ہے جو اس کی تصانیف میں برساتی حشرات کی طرح اہلے گہلے پھر رہے ہیں،انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی توہینیں،عیسٰی علیہ الصلوٰۃ والسلام کو گالیاں،ان کی ماں طیبہ طاہرہ پر لعن طعن،اور یہ کہنا کہ یہودیوں کے جو اعترا ض عیسٰی اور ان کی ماں پر ہیں ان کا جواب نہیں اور یہ کہ نبوتِ عیسٰی پر کوئی دلیل قائم نہیں بلکہ عدمِ نبوت پر دلیل قائم ہے یہ ماننا کہ قرآن نے ان کو انبیاء میں گنا ہے اور پھر صاف کہہ دینا کہ وہ نبی نہیں ہوسکتے،معجزات عیسٰی الصلوٰۃ والسلام سے صراحۃً انکار،اور یہ کہنا کہ وہ مسمر یزم سے یہ کچھ کیا کرتے تھے،اور یہ کہ میں ان باتوں کو مکروہ نہ جانتا تو آج عیسٰی سے کم نہ ہوتا،تو وہ روشن معجزے جن کو قرآن مجید آیات بینات فرمارہا ہے یہ ان کو مسمر یزم و مکروہ مانتا ہے،اپنے آپ کو اگلے انبیاء سے افضل بتانا اور یہ کہنا کہ ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے،اور یہ کہنا کہ اگلے چار سو انبیاء کی پیشگوئی غلط ہوئی اور وہ جھوٹے،اور یہ کہنا کہ عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی چاردادیاں نانیاں معاذ اﷲ زانیہ تھیں اور یہ کہ اسی خون سے عیسٰی کی پیدائش ہے۔اپنے آپ کو نبی کہنا،اپنی طرف وحی الٰہی کا ادعا کرنا،اپنی بنائی ہوئی کتاب کو کلامِ الٰہی کہنا، اور یہ کہ آیہ کریمہ" مُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ یَّاۡتِیۡ مِنۡۢ بَعْدِی اسْمُہٗۤ اَحْمَدُ ؕ "[1] (ان رسول کی بشارت سناتا ہوا جو میرے بعد تشریف لائیں گے ان کا نام احمد ہے۔ت)سے میں مراد ہوں،اور یہ کہ مجھ پر اترا ہے انا انزلناہ بالقادیان وبالحق نزل(ہم نے اپنے قادیان میں اور حق کے ساتھ نازل کیا۔ت)اوردوسرا بھاری ذریعہ اس خبیث کی پیشگوئیوں کا جھوٹا پڑنا جن میں بہت چمکتے روشن حرفوں سے لکھنے کے قابل دو واقعے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع