دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

(۲)جو شخص حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کو خدا کہے اور تعزیہ داری کو جائز کرے اورسجدہ تعظیمی کرائے اور محدثین صحاح ستہ پر الزام نکال ڈالنے صحیحہ کا لگائے اس شخص کی نسبت علماء کرام کیا فرماتے ہیں؟

الجواب:

(۱)بلاضرورت زنار باندھنا یا ہیٹ یعنی انگریزی ٹوپی رکھنا بلاشبہہ کفر ہے،حدیقہ ندیہ میں فرمایا:لبس زی الافرنج علی الصحیح۔[1] (ملخصًا)فرنگیوں کا ہیٹ پہننا صحیح قول کے مطابق کفر ہے(ت)رہے کوٹ پتلون وہ اگرموافقت نصارٰی اور ان کی وضع کے استحسان کے لئے ہے تو اسے بھی فقہاء کرام نے مطلقًا کفر فرمایا۔غمزالعیون میں ہے:

اتفق مشائخنا من راٰی امر الکفار حسنا فقد کفر۔[2]

جس نے کافروں کے کسی فعل کو اچھا سمجھا باتفاقِ مشائخ کافر ہوگیا۔

اور اگر ایسا نہیں تو فسق ضرور ہے جبکہ بلاضرورت شرعیہ ہو،اور اسے اختیار نہیں کرتا مگر وہ جس کے دل میں کجی ہے جب حب فی اﷲ اور بغض ﷲ کہ مناط ایمان ہیں قلب میں مستحکم ہوجاتے ہیں تو اولیاء اﷲ کی ہر ادا اچھی معلوم ہوتی ہے اور اعداء اﷲ کی ہر بات بری،نسأل اﷲ الھدایۃ(ہم اﷲ تعالٰی سے ہدایت مانگتے ہیں۔ت)

(۲)کسی بات کی طرف نظر کرنے کی حاجت نہیں بعد اس کے کہ مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ کو خد اکہے یقینا کافر مرتد ہے،

من شك فی عذابہ و کفرہ فقد کفر[3]۔

جس نے اس کے کفر وعذاب میں شك کیا وہ کافر ہوگیا۔(ت)

جو اس کے قول پر مطلع ہو کر اس کے کفر میں شك کرے خود کافر ہے،مسلمانوں کو اس کے پاس بیٹھنا،اس سے میل جول سلام کلام سب قطعًا حرام۔

قال اﷲ تعالٰی"ؕ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸"[4]۔

اﷲتعالٰی نے فرمایا اور جو کہیں تجھے شیطان بھلادے تو یاد آئے پرظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔(ت)

 


 

 



[1] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ النوع الثامن من الانواع الستین مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲/ ۲۳۰

[2] غمزعیون البصائر مع الاشباہ والنظائر کتاب السیر والردۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱/ ۲۹۵

[3] درمختار باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۶

[4] القرآن الکریم ۶/ ۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن