دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

وہ کسی حالت سے بھی کافر نہیں ہوسکتے تھے تو یہ کفر کا اطلاق نامعقول ہے یہ جواب دیا مگر قیاسی دیامگر قیاسی ویاسندی نہیں ثبوت ہمارے پاس نہیں ہے جوا س بات کا پورا پورا جواب کریں اس لئے آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ اس کا رد وثبوت ہوجائے تو عین سرفرازی ہے تمام کیفیت کما حقہ اس خط سے اور آگے کے خط سے گوش زد کیا ہوں،فقط۔

الجواب:

مذہب صحیح یہ ہے کہ حضور اقدس سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے والدین کریمین حضرت سیدناعبداﷲ اورحضرت سید تناآمنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما اہل توحید واسلام ونجات تھے،بلکہ حضور کے آباءو امہات حضرت عبداﷲ وآمنہ سے حضرت آدم وحواتك مذہب ارجح میں سب اہل اسلام وتوحید ہیں۔

قال اﷲ تعالٰی  الَّذِیۡ یَرٰىکَ حِیۡنَ تَقُوۡمُ ﴿۲۱۸﴾ۙ وَ تَقَلُّبَکَ فِی السّٰجِدِیۡنَ ﴿۲۱۹[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:جو تمہیں دیکھتا ہے جب تم کھڑے ہوتے ہو اور نمازیوں میں تمہارے دورے کو(ت)

اس آیہ کریمہ کی تفسیر سیدنا عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا نور ایك نمازی سے دوسرے نمازی کی طرف منتقل ہوتا آیا[2]۔اور حدیث میں ہے کہ رب عزوجل نے نور اقدس کی نسبت فرمایا کہ اسے اصلاب طیبہ وارحام طاہرہ میں رکھوں گا [3]اور رب عزوجل کبھی کسی کافر کو طیب وطاہر نہ فرمائے گا،" اِنَّمَا الْمُشْرِکُوۡنَ نَجَسٌ"[4] (بیشك مشرکین نجس ہیں۔ت)اس بارے میں ہمارا ایك خاص رسالہ ہے شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام۔اور امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اﷲ علیہ نے خاص اس باب میں چھ رسالے لکھے۔فشکراﷲ سعیہ واجزل ثوابہ(اﷲ تعالٰی ان کی کاوش قبول فرمائے اور انہیں اجر عظیم سے نوازے۔ت)واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ۴۱تا۴۳:       مسئولہ معرفت مصطفی میاں سلمہ بروز چہارشنبہ           ۲۸صفر المظفر ۱۳۳۴ھ

(۱)ایك سنی کے سامنے ذکر آیا کہ شیعہ و معتزلہ دار جنت میں رؤیت باری عزوجل کے منکر ہیں،ان صاحب نے کہا وہ سچ کہتے ہیں انہیں تو نہیں ہوگی،شاید مومنین کے لئے بھی ذکر میں تھا اگرچہ یہ ایك شبہہ سا یاد پڑتا ہے،یہ کہنا کیسا ہے؟

(۲)ارتضاحسین پیر میاں صاحب نے اپنا نام ابوالبرکات رکھااور اس پر اب آزاد کااور اضافہ


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۶/ ۱۹۔۲۱۸

[2] معالم التنزیل مع الخازن آیہ تقلبك فی الساجدین کے تحت مصطفی البابی مصر ۵/ ۹۹

[3] الشفاء بتعریف حقوق المصطفی المطبعۃ الشرکۃ الصحافیہ مصر ۱/ ۶۳

[4] القرآن الکریم ۹/ ۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن