30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳۵: ازمانڈے سورتی مسجد ملك برہما مسئولہ مولوی احمد مختار صاحب صدیقی ۶ رجب ۱۳۳۳ھ
ایك شخص ہمیشہ علماء کو بُرا کہتا رہتا ہے چنانچہ ایك روز اس کے سامنے ذکر ہُوا کہ فلاں عالم نئے تشریف لانے والے ہیں تو وُہ فورًا کہتا ہے کہ ہاں آتے ہوں گے کوئی بھاڑ کھاؤ ایسے بد گو علماء کےلئے شریعت غرہ میں کیا حکم ہے؟
الجواب:
ایسے شخص کی نسبت حدیث فرماتی ہے منافق ہے،فقہاء فرماتے ہیں کافر ہے۔خطیب حضرت ابو ھریرہ اور ابو الشیخ ابن حبان کتاب التو بیخ میں جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
ثلاثۃ لا یستخف بحقھم الامنا فق بین النفاق ذو الشیبۃ فی الا سلام والامام المقسط ومعلم الخیر۔[1] |
تین افراد کو منافق کے علاوہ کوئی حقیر نہیں سمجھے گا،وُہ بوڑھا جو حالتِ اسلام میں بوڑھا ہوا،عادل امیر اور خیر کی تعلیم دینے والا۔(ت) |
مجمع الا نہر شرح ملتقی الابحر میں ہے:
|
الا ستخفا ف بالا شراف والعلماء کفر و من قال لعالم عویلم اولعلوی علیوی قاصدابہ الا ستخفاف کفر۔ [2] واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
سادات اور علماء کی تحقیر کفر ہے،جو عالم کو عو یلم،علوی کو علیوی حقارت کی نیت سے کہے وہ کافر ہو جاتا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ۳۶: مسئولہ اکبر یار خاں صاحب ساکن شہر کہنہ محصل چندہ مدرسہ اہلسنت و جماعت ۹ ذو القعدہ ۱۳۳۳ھ دو شنبہ
کیا فرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ نماز،روزہ،حج،زکوٰۃ وغیر ہ وغیرہ سب عبادتیں محض اﷲ رب العزت تبارك و تعالٰی ہی کے واسطے کرنا چاہئے اگر چہ اس کی ذات پاك بے نیاز ہے۔کسی کی عبادت،ریاضت وغیرہ کی اس کو ضرورت نہیں ہے وہ اس سے پاك اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع