دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

تقیدہ بما اذا جحد مجمعًا علیہ یعلم من الاسلام ضرورۃ سواء کان فیہ نص ام لا[1]۔

یہ ہے اسے اس چیز سے مقید کیا جائے جس کا ضروریات اسلام سے ہونا بالاجماع معلوم ہواس میں کوئی نص ہو یا نہ ہو۔ (ت)

یہی سبب ہے کہ ضروریات دین میں تاویل مسموع نہیں ہوتی اور شك نہیں کہ قرآن جو بحمد اﷲ تعالٰی شرقًا غربًا قرنًا فقرنًا تیرہ سو برس سے آج تك مسلمانوں کے ہاتھوں میں موجود محفوظ ہے باجماع مسلمین بلاکم وکاست وہی"تنزیل رب العالمین"ہے جو محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے مسلمانوں کو پہنچائی اور ان کے ہا تھوں میں ان کے ایمان انکے اعتقاد ان کے اعمال کے لئے چھوڑی،اسی کا ہر نقص وزیادت وتغییر وتحریف سے مصؤن ومحفوظ،اور اس کا وعدہ حقہ صادقہ"انالہ لحافظون"میں مراد وملحوظ ہونا ہی یقینا ضروریات دین سے ہے نہ یہ کہ قرآن جو تمام جہان کے مسلمانوں کے ہاتھ میں تیرہ سو۱۳۰۰ برس سے آج تك ہے یہ تو نقص وتحریف سے محفو ظ نہیں،ہاں ایك وہم تراشیدہ صورت ناکشیدہ دندان غول کی خواہر پوشیدہ غار سامرہ میں اصلی قرآن بغل کتمان میں دبائے بیٹھی ہے"انالہ لحافظون"کا مطلب یہی ہے یعنی مسلمانوں سے عمل تو اسی محرف مبدل ناقص نامکمل پر کرائیں گے اور اس اصلی جعلی کو    ع

برائے نہادن چہ سنگ وچہ زر

(رکھنے کے لئے پتھر اور سونا برابر ہیں۔ت)

کی کھوہ میں چھپائیں گے،گویا"حافظون"کے معنی یہ ہیں کہ قرآن کو مسلما نوں سے محفوظ رکھیں گے،انھیں اس کی پر چہائے نہ دکھائیں گے،بعض ناپاکوں نے اس سے بڑھ کر تاویل نکالی ہے کہ قرآن اگرچہ کتنا ہی بدل جائے مگر علم الٰہی ولوح محفوظ میں تو بدستور باقی ہے،حالانکہ علم الٰہی میں کوئی شے نہیں بدل سکتی،پھر قرآن کی کیا خوبی نکلی۔تو ریت وانجیل درکنار،مہمل سے مہمل ردی سے ردی کوئی تحریر جس میں مصنف کا ایك لفظ ٹھکانے سے نہ رہا بلکہ دنیاسے سراسر معدوم ہوگئی ہو علم الٰہی ولوح محفوظ میں یقینا بدستور باقی ہے،ایسی ناپاك تاویلات ضروریات دین کے مقابل نہ مسموع ہوں،نہ ان سے کفر وارتداد اصلا مدفوع ہوں ان کی حالت وہی ہے جو نیچر یہ نے آسمان کو بلندی جبرئیل وملائکہ کو قوت خیر،ابلیس وشیاطین کو قوت بدی،حشر ونشر وجنت ونار کو محض روحانی نہ جسدی بنالیا۔قادیانی مرتد نے خاتم النبیین کو افضل المرسلین،ایك دوسرے شقی نے نبی بالذات سے بدل دیا،ایسی تاویلیں سن لی جائیں تو اسلام وایمان قطعًا درہم برہم ہوجائیں،بت پرست لاالٰہ الااﷲ


 

 



[1] الاعلام بقواطع الاسلام مع سبل النجاۃ مکتبۃ استنبول ترکی ص۳۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن