30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وجہالۃ۔[1] |
جہالت ہے۔ |
شرح مقاصد مطبوع قسطنطنیہ جلد ۲ ص ۰۵ ۳ اور طریقہ محمدیہ علامہ بر کوی قلمی آخر فصل اول باب ثانی میں ہے:
|
واللفظ لھا ان الا جماع منعقد علی ان الانبیاء افضل من الاولیاء۔[2] |
بیشك مسلمانوں کا اجماع قائم ہے اس پر کہ انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام اولیائے عطام سے افضل ہیں۔ |
حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ مطبع مصر جلد اول ص ۲۱۵ میں ہے:
|
التفضیل علی نبی تفضیل علی کل نبی۔[3] |
کسی غیر نبی کو ایك نبی سے افضل کہنا تمام انبیاء سے افضل بتانا ہے۔ |
شرح عقائد نسفی مطبع قدیم ص ۶۵ پھر طریقہ محمد یہ وحدیقہ ندیہ ص ۲۱۵ میں ہے:
|
واللفظ لھما(تفضیل الولی علی النبی)مرسلا کان اولا(کفر و ضلال کیف و ھو تحقیر النبی)بالنسبۃ الی الولی(وخرق الاجماع)حیث اجمع المسلمون علی فضیلۃ النبی علی الولی الخ باختصارہ [4] |
ولی کو کسی نبی سے خواہ وہ نبی مرسل ہو یا غیر مرسل افضل بتانا کفر و ضلال ہے اور کیوں نہ ہو کہ اس میں ولی کے مقابل نبی کی تحقیر اور اجماع کا رَد ہے کہ ولی سے نبی کے افضل ہونے پر تمام اہل اسلام کا اجماع ہے الخ اختصارًا۔ |
ارشاد الساری شرح صحیح بخاری جلد ۱ صفحہ ۱۷۸ میں ہے:
|
النبی افضل من الولی وھو امر مقطوع بہ والقائل بخلا فہ کافر لا نہ معلوم من الشرع بالضرورۃ۔[5] |
نبی ولی سے افضل ہے اور یہ امر یقینی ہے اور اس کے خلاف کہنے والا کافر ہے کہ یہ ضروریات دین سے ہے۔ |
[1] منح الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر باب الولی لایبلغ درجۃ النبی مصطفیٰ البابی مصر ص ۱۲۱
[2] طریقہ محمدیہ ان الولی لا یبلغ درجۃ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مکتبہ حنفیہ کوئٹہ ۱/ ۸۴
[3] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیہ والا ستخفاف بالشریعۃ کفر مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۱/ ۳۱۵
[4] الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیہ والا ستخفاف بالشریعۃ کفر مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۱/ ۳۱۶
[5] ارشاد الساری کتاب العلم باب مایستحب للعالم اذاسئل ای الناس اعلم دارالکتاب العربی بیروت ۱/ ۲۱۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع