دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اوزادفیہ۔[1]

کچھ بدلے یا قرآن میں اس موجودہ میں کچھ زیادہ بتائے۔

فواتح الرحموت شرح مسلم الثبوت مطبع لکھنؤ ص ۶۱۷ میں ہے:

اعلم انی رأیت فی مجمع البیان تفسیر الشیعۃ انہ ذھب بعض اصحابھم الی ان القراٰن العیاذ باﷲ کان زائداعلی ھذا المکتوب المقروء قد ذھب بتقصیر من الصحابۃ الجامعین العیاذ باﷲ لم یختر صاحب ذٰلك التفسیر ھذا القول فمن قال بھذا القول فھو کافر لا نکارہ الضروری۔[2]

یعنی میں نے طبرسی رافضی کی تفسیر مجمع البیان میں دیکھا کہ بعض رافضیوں کے مذہب میں قرآن عظیم معاذ اﷲ اس قدر موجود سے زائد تھا جن صحابہ نے قرآن جمع کیا عیاذًا باﷲ اُن کے قصور سے جاتا رہا اس مفسر نے یہ قول اختیار نہ کیا،جو اس کا قائل ہو کافر ہے کہ ضروریات دین کا منکر ہے۔

کفر دوم:ان کا ہر تنفس سیدنا امیر المومنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم و دیگر ائمہ طاہر ین رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین کو حضرات عالیات انبیائے سابقین علیہم الصلوۃ والتحیات سے افضل بتاتا ہے اور جو کسی غیر نبی کو نبی سے افضل کہےباجماع مسلمین کافر بے دین ہے۔شفا ء شریف صفحہ ۳۶۵ میں انہی اجماعی کفروں کے بیان میں ہے:

وکذٰ لك نقطع بتکفیر غلاۃ الرافضۃ فی قولھم ان الائمۃ افضل من الانبیاء۔[3]

اور اسی طرح ہم یقینی کافر جانتے ہیں اُن غالی رافضیوں کو جوائمہ کو انبیاء سے افضل بتاتے ہیں۔

امام اجل نووی کتاب الروضہ پھر اما م ابن حجر مکی اعلام بقواطع الاسلام مطبع مصر صفحہ ۴۴ میں کلامِ شفا نقل فرماتے اور مقرر رکھتے ہیں،ملا علی قاری شرح شفا مطبوعہ قسطنطنیہ جلد ۲ صفحہ ۵۲۶ میں فرماتے ہیں: ھذا کفر صریح [4](یہ کُھلا کفر ہے۔) منح الروض الا زہر شرح فقہ اکبر مطبع حنفی ص ۱۴۶ میں ہے:

ما نقل عن بعض الکرامیۃ من جواز کون الولی افضل من النبی کفر و ضلالۃ والحاد

وہ جو بعض کرامیہ سے منقول ہو ا کہ جائز ہے کہ ولی نبی سے مرتبے میں بڑھ جائے یہ کفر و ضلالت و بے دینی و

 


 

 



[1] الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ فصل فی بیان ماھو من مقالا ت المطبعۃ الشرکۃ الصحافیہ ۲/ ۲۷۴

[2] فواتح الرحموت بذیل المستصفیٰ مسئلہ کل مجتہد فی المسئلۃ الا جتہاد الخ منشورات الشریف الرضی قم ایران ۲/ ۳۸۸

[3] الشفا ء بتعریف حقوق المصطفیٰ فصل فی بیان ماھو من المقالات ۲/ ۲۷۵

[4] شرح الشفاء ملا علی قاری فصل فی بیان ماھو من المقالات دارالفکر بیروت ۴/ ۵۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن