دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

ان ینقص منہ فیأ تیہ الباطل من بین ید یہ او یزاد فیہ فیأتیہ الباطل من خلفہ وعلی ھذا المعنی الباطل الزیادۃ والنقصان۔[1]

ہے،کچھ کم ہوجائے تو باطل سامنے سے آئے بڑھ جائے تو پس پشت سے۔اور یہ کتاب ہر طرح باطل سے محفوظ ہے۔

 

کشف الاسرار امام اجل شیخ عبدالعزیز بخاری شرح اصول امام ہمام فخر الاسلام بزدوی مطبوع قسطنطنیہ جلد ۳ ص ۸۸ و ۸۹ میں ہے:

کان نسخ التلاوۃ والحکم جمیعا جائزافی حیاۃ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فاما بعد وفاتہ فلا یجوز قال بعض الرافضۃ والملحدۃ ممن یتسترباظھار الاسلام وھو قاصد الی افسادہ،ھذا جائز بعد وفاتہ ایضاو زعموا ان فی القراٰن کانت اٰیٰت فی امامۃ علی وفی فضائل اھل البیت فکتمھاالصحابۃ فلم تبق باندر اس زما نھم،والدلیل علی بطلان ھذا القول قولہ تعالٰی" اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ ﴿۹﴾ "،کذافی اصول الفقہ لشمس الائمۃ ملتقطا۔[2]

قرآن عظیم سے کسی چیز کی تلاوت و حکم دونوں کا منسوخ ہونا زمانہ نبوی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں جائز تھا،بعد وفات اقدس ممکن نہیں،بعض وہ لوگ کہ رافضی اور نِرے زندیق ہیں بظاہر مسمانی کانام لے کر اپناپردہ ڈھانکتے ہیں اور حقیقۃً انھیں اسلام کو تباہ کرنا مقصود ہے،وُہ کہتے ہیں کہ یہ بعد وفات والا بھی ممکن ہے،وُہ بکتے ہیں کہ قرآن میں کچھ آیتیں امامتِ مولا علی اور فضائل اہلبیت میں تھیں کہ صحابہ نے چھپا ڈالیں جب وُہ زمانہ مٹ گیا باقی نہ رہیں اور اس قول کے بطلان پر دلیل خود قرآن عظیم کا ارشاد ہے کہ بیشك ہم نے اتارا یہ قرآن اور ہم خود اس کے نگہبان ہیں۔ایسا ہی امام شمس الائمہ کی کتاب اصول الفقہ میں ہے۔

امام قاضی عیاض شفا شریف مطبع صدیقی ص ۳۴۶ میں بہت سے یقینی اجماعی کفر بیان کرکے فرماتے ہیں:

وکذلك ومن انکر القراٰن او حرفا منہ اور غیر شیئا منہ

یعنی اسی طرح وہ بھی قطعًا اجماعًاکافر ہے جو قرآن عظیم یا اس کے کسی حرف کا انکار کرے یا اُس میں سے

 


 

 



[1] معالم التنزیل علی ھامش الخازن تحت آیۃ انہ لکتاب عزیز لا یاٰتیہ الخ(مصطفی البابی مصر ۶/ ۱۱۳

[2]  کشف الاسرارعن اصول البزدوی باب تفصیل المنسوخ دارا لکتاب العربی بیروت ۳/ ۸۹۔۱۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن