دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اماسب الشیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما فانہ کسب النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم وقال اصدر الشہید من سب الشیخین اولعنھما یکفر۔[1]

شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کو بُراکہنا ایسا ہے جیسے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنا،اور امام صدر شہید نے فرمایا:جو شیخین کو بُرا کہے یا تبرابکے کافر ہے۔

عقووالدریہ میں بعد نقل فتوٰی مذکورہ ہے:

وقد اکثر مشانخ الاسلام من علماء الدولۃ العثمانیۃ لا زالت مؤید ۃ بالنصرۃ العلیۃ الافتاء فی شان الشیعۃ المذکورین وقد اشبع الکلام فی ذٰلك کثیر منھم و الّفوافیہ الرسائل وممن افتی بنحوذٰلك فیھم المحقق المفسر ابوا السعود اٰفندی العما دی و نقل عبارتہ العلامۃ الکواکبی الحلبی فی شرحہ علی منظومتہ الفقھیۃ المسماۃ بالفرائد السنیۃ۔[2]

علمائے دولتِ عثمانیہ کہ ہمیشہ نصرت الٰہی سے موید رہے،اُن سے جو اکابر شیخ الاسلام ہوئے انھوں نے شیعہ کے باب میں کثرت سے فتوے دئے،بہت نے طویل بیان لکھے اور اس بارے میں رسالے تصنیف کئے،اور انھیں میں سےجنھوں نے روافض کے کفر و ارتداد کا فتوٰی دیا۔محقق مفسر ابو سعود آفندی عمادی(سردار مفتیان دولت علیہ عثمانیہ)ہیں اور اُس کی عبارت علامہ کو اکبی حلبی نے اپنے منظومہ فقہیہ مسمی بہ فرائد سنیہ کی شرح میں نقل کی۔

اشباہ قلمی فن ثانی باب الرواۃ اور اتحاف ص ۱۸۷ اور انقروی جلد اول ص ۲۵ اور واقعات المفتین ص ۱۳ سب میں مناقب کردری سے ہے:

یکفر اذا انکر خلاتھما او یبغضھمالمحبۃ النبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم لھما۔[3]

جو خلافت شیخین کا انکار کرے یا اُن سے بغض رکھے کافر ہے کہ وُہ تو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے محبوب ہیں۔

بلکہ بہت اکابر نے تصریح فرمائی کہ رافضی تبرائی ایسےکافر ہیں جن کی تو بہ بھی قبول نہیں،تنویر الابصار متن درمختار مطبع ہاشمی ص ۳۱۹ میں ہے:


 

 



[1] عقو دالدریۃ باب الردۃ والتعزیر ارگ بازار قندھار افغانستان ۱/ ۱۰۴

[2] عقو دالدریۃ باب الردۃ والتعزیر ارگ بازار قندھار افغانستان ۱/ ۱۰۵

[3] واقعات المفتین کتاب السیر دائرہ معارف اسلامیہ،بلوچستان ص ۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن