دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

جو شخص حضرات شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما پر تبرابکے یا بُرا کہے کافر ہے،اور جو کہے ید اﷲ سے ہاتھ مراد ہے وُہ اس سے بڑھ کر کافر ہے اور خلافتِ صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے انکار میں قول مصحح تکفیر ہے اور یہی دربارہ انکار خلافتِ فاروق رضی اﷲ تعالٰی اظہرہے۔تیسیر المقاصد شرح وہبانیہ للعلا مہ الشر نبلالی قلمی کتاب السیر میں ہے:

الرافضی اذاسب ابا بکر و عمر رضی اﷲتعالٰی عنھما ولعنھما یکون کافر اوان فضل علیھما علیالا یکفر و ھو مبتدع۔[1]

رافضی اگر شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کو بُرا کہے یا اُن پر تبرابکے کافر ہو جائے،اور اگر مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کو اُن سے افضل کہے کافر نہیں گمراہ بد مذہب ہے۔

اسی میں وہیں ہے۔

من انکر خلافۃ ابی بکرالصدیق فھو کافر فی الصحیح وکذامنکر خلافۃ ابی حفص عمر ابن الخطاب رضی اﷲتعالٰی عنہ فی الاظھر۔[2]

خلافتِ صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا منکر مذہب صحیح پر کافر ہے،اور ایسا ہی قولِ اظہر میں خلافتِ فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا منکر بھی۔

فتوی علامہ نوح آفندی، پھر مجموعہ شیخ الاسلام عبید اﷲ آفندی،پھر مغنی المستفتی عن سوال المفتی،پھر عقودالدریۃ مطبع مصر جلد اول ص ۹۲،۹۳ میں ہے:

الروافض کفرۃ جمعوا بین اصناف الکفر منھا انھم یسبون الشیخین سوداﷲ وجوھھم فی الدارین فمن اتصف بواحد من ھذہ الامور فھو کافر ملتقطا۔[3]

رافضی کافر ہیں طرح طرح کے کفر وں کے مجمع میں ازانجملہ خلافت شیخین کا انکار کرتے ہیں ازانجملہ شیخین کو بُرا کہتے ہیں:اﷲ تعالٰی دونوں جہان میں رافضیوں کا منہ کالا کرے،جو ان میں کسی بات سے متصف ہو کافرہے۔ملتقطا۔

اُنھیں میں ہے:


 

 



[1] تیسیر المقاصد شرح وہبانیہ للشرنبلالی

[2] تیسیر المقاصد شرح وہبانیہ للشرنبلالی

[3] عقودالدریۃ باب الردۃ والتعزیر ارگ بازار قندھار افغانستان ۱/۴،۱۰۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن