دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اُسی کے صفحہ ۱۳۶ میں ہے:

یکفر بانکار ہ صاحبۃ ابی بکر رضی اﷲتعالٰی عنہ وبانکارہ امامتہ علی الاصح وبانکارہ صحبۃ عمر رضی اﷲتعالٰی عنہ علی الاصح۔[1]

جو شخص ابو بکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی صحابیت کا منکر ہو کافر ہے۔یُونہی جو اُن کے امامِ برحق ہونے کاانکار کرنے مذہب اصح میں کافر ہے،یونہی عمر فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی صحابیت کا انکار قول اصح پرکفر ہے۔

غنیہ شرح منیہ مطبوعہ قسطنطنیہ ص ۵۱۴ میں ہے:

المر ادبا لمبتدع من یعتقدشیئا علی خلاف ما یعتقدہ اھل السنۃ والجماعۃ وانما یجوز الاقتداء بہ مع الکراھۃ اذالم یکن ما یعتقدہ یؤدی الی الکفر عند اھل السنۃ اما لوکان مؤدیا الی الکفر فلا یجوز اصلا کا لغلاۃ من الروافض الذین ید عون الالوھیۃ  لعلی رضی اﷲتعالٰی اوان النبوۃ کانت لہ فغلط جبریل و نحو ذٰلك مما ھو کفر و کذامن یقذف الصدیقۃ او ینکر صحبۃ الصدیق اوخلافتہ اویسب الشیخین۔[2]

بد مذہب سے وُہ مراد ہے جو کسی بات کا اہلسنت و جماعت کے خلاف عقیدہ رکھتا ہو،اور اس کی اقتداء کراہت کے ساتھ اُس حال میں جائز ہے جب اُس کا عقیدہ اہلسنت کے نزدیك کفر تك نہ پہنچا تاہو،اگر کفر تك پہنچائے تو اصلًا جائز نہیں،جیسے غالی رافضی کہ مولی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کو خدا کہتے ہیں،یا یہ کہ نبوت ان کے لئے تھی جبریل نے غلطی کی۔اور اسی قسم کی اور باتیں کہ کفر ہیں،اور یونہی جو حضرت صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کو معاذ اﷲ اس تہمت ملعونہ کی طرف نسبت کرے یا صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ کی صحابیت یا خلافت کا انکار کرے یا شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کو بُراکہے۔

کفایہ شرح ہدایہ مطبع بمبئ جلد اول اور مستخلص الحقائق شرح کنز الدقائق مطبع احمدی ص ۳۲ میں ہے:

ان کان ھوا ہ یکفر اھلہ کالجھمی و القدری الذی قال بخلق القراٰن والرافضی لغالی الذی ینکر خلافۃ ابی بکر رضی اﷲتعالٰی عنہ لا تجوز الصلٰوۃ خلفہ۔[3]

بد مذہبی اگر کافر کر دے جیسے جہمی اور قدری کہ قرآن کو مخلوق کہے،اور رافضی غالی کہ خلافت صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا انکار کرے اُس کے پیچھے نماز جائز نہیں۔

 

 



[1] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب المرتد فصل ان الفاظ الکفر انواع داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۶۹۲

[2] غنیہ المستملی فصل الاولی بالا مامۃ سہیل اکیڈیمی لاہور ص ۵۱۵

[3] مستخلص الحقائق باب فی بیان احکام الامامۃ مطبع کانشی رام برورکس لاہور ۱/ ۲۰۲،الکفایۃ مع فتح القدیر باب الامامۃ نوریہ رضویہ سکھر ۱/ ۳۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن