30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صورتِ مستفسرہ میں یہ رافضی اس مرحومہ سیدہ سنّیہ کے ترکہ سے کچھ نہیں پاسکتے اصلًا کسی قسم کا استحقاق نہیں رکھتے اگرچہ بنی عم نہیں خاص حقیقی بھائی بلکہ اس سے بھی قریب رشتے کے کہلاتے اگرچہ وُہ عصو بت کے منکر نہ بھی ہوتے کہ اُن کی محرومی دینی اختلاف کے باعث ہے۔سراجیہ میں ہے:
|
موانع الارث اربعۃ(الی قولہ)واختلاف الدینین۔[1] |
وراثت کے موانع چار ہیں،دین کا اختلاف،تك بیان کیا۔ (ت) |
تحقیق مقام و تفصیل مرام یہ ہے کہ رافضی تبرائی جو حضرات شیخین صدیق اکبر و فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہما خواہ اُن میں سے ایك کی شان پاك میں گستاخی کرے اگرچہ صرف اس قدرکہ انھیں امام و خلیفہ بر حق نہ مانے۔کتب معتمدہ فقہ حنفی کی تصریحات اور عامہ ائمہ ترجیح و فتوٰی کی تصحیحات پر مطلقًا کافر ہے۔درمختار مطبوعہ مطبع ہاشمی صفحہ۶۴ میں ہے:
|
ان انکربعض ما علم من الدین ضرورۃ کفربھا کقولہ ان اﷲ تعالٰی جسم کالاجسام وانکارہ صحبۃ الصدیق۔[2] |
اگر ضروریاتِ دین سے کسی چیز کا منکر ہو تو کافر ہے مثلًا یہ کہنا کہ اﷲ تعالٰی اجسام کے مانند جسم ہے یا صدیقِ اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی صحا بیت کا منکر ہونا۔ |
طحطاوی حاشیہ در مطبوعہ مصر جلد اول ص ۲۴۴ میں ہے:وکذاخلا فتہ [3](اور ایسے ہی آپ کی خلافت کا انکار کرنابھی کفر ہے۔فتاوٰی خلاصہ قلمی کتاب الصلوۃ فصل ۱۵ اور خزانۃ المفتین قلمی کتاب الصلوۃ فصل فی من یصح الا قتداء بہ ومن لا یصح میں ہے:
|
الرافضی ان فضل علیا علی غیرہ فھومبتدع ولوانکر خلافۃ الصدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ فھوکافر۔[4] |
رافضی اگر مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کو سب صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے افضل جانے تو بدعتی گمراہ ہے اور اگر خلافتِ صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا منکر ہو تو کافر ہے۔ |
فتح القدیر شرح ہدایہ مطبع مصر جلد اول ص ۲۴۸ اور حاشیہ تبیین العلامہ احمد شلبی مطبوعہ مصر جلد اول ص۱۳۵میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع