30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صحابیت کا انکار کفر خالص ہے،اسی طرح تبرائیاں زمانہ میں اور بھی کفر وارتداد کی قطعی وجوہ ہیں جن کی تفصیل ردالرفضۃ میں ہے اور ان کا کافر مرتد ہونا عامہ کتب معتمدہ خلاصہ وفتح القدیروظہیریہ وعالمگیری وردالمحتار و عقود الدریۃ و بحرالرائق و نہر الفائق وتبیین الحقائق وبدائع وبزازیہ وبرجندی وانقرویہ و واقعات المفتین و اشباہ ومجمع الانہر وطحطاوی علی الدر وغنیہ ونظم الفرائد وبرہان شرح مواہب الرحمن وتیسیر المقاصدوشرح وہبانیہ ومغنی المستفتی وتنویر الابصار ومنح الغفار واصول امام شمس الائمہ وکشف البزدوی وشفاء شریف و روضہ امام نووی واعلام ابن حجر وکتاب الانوار وشرح عقائد ومنح الروض وفواتح الرحموت وارشاد الساری وفتاوٰی علامہ مفتی ابوسعود وعلامہ نوح آفندی وشیخ الاسلام عبداﷲ آفندی واحمد مصری علی مراقی الفلاح وشلبی علی الزیلعی وغیرہما سے ثابت وروشن ہے،خزانۃ الفقہ پھر فتاوی ہندیہ میں ہے:
|
لوقذف عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا بالزنی کفرباﷲ تعالٰی [1]۔ |
اگر کسی نے سیدہ عائشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہاپر تہمت زنا لگائی تو اس نے اﷲ تعالٰی کے ساتھ کفرکیا۔(ت) |
شرح ملتقی الابحر میں ہے:
|
یکفربقولہ لاادری ان النبی فی القبر مؤمن اوکافر وبقولہ ماکان علینا نعمۃ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لان البعثۃ من اعظم النعم وبقذفہ عائشۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا وانکارہ صحبۃ ابی بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ [2]۔ |
اگر کسی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ نبی قبر میں حالت ایمان میں ہے یا کفر میں،تو کافر ہوجائے گا،اسی طرح کافرہوجائے گااگر یہ کہتاہے کہ ہم پر نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی کوئی نعمت نہیں کیونکہ آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ سب سے بڑی نعمت ہے۔یا عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا پرتہمت لگاتاہے یا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالی عنہ کی صحابیت کاانکار کرتاہے۔(ت) |
توپسر زید اگر مرتد نہ تھا اب مرتدہوگیا، خزانۃ المفتین وظہیریہ وعٰلمگیریہ وحدیقہ ندیہ وغیرھا میں منکران ضروریات دین رافضیوں کے بارہ میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع