دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

مسئلہ ۳۲:ا ز ملك بنگال موضع رام پور ڈاکخانہ کجرہ ضلع پیرہ حال مقام خواجہ قطب بریلی محمدالہ طالبعلم ۱۲ ربیع الاول ۱۳۳۳ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسلمانوں کو انگریزی پڑھنا جائز ہے یانہیں؟ اور بعض انگریزی خواں کہتے ہیں کہ مولوی لوگ کیا جانتے ہیں۔کیا اس لفظ سے علم کی حقارت نہیں ہوتی؟ اگر ایسا کہے تو کافر ہوگایا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

ایسی انگریزی پڑھنا جس سے عقائد فاسد ہوں اور جس سے علمائے دین کی توہین دل میں آئے انگریزی ہو خواہ کچھ ہو ایسی چیز پڑھنا حرام ہے،اور یہ لفظ کہ"مولوی لوگ کیاجانتے ہیں"اس سے ضرور علماء کی تحقیر نکلتی ہے اور علمائے دین کی تحقیر کفرہے۔

قال اﷲ تعالٰی

وَلَئِنۡ سَاَلْتَہُمْ لَیَقُوۡلُنَّ اِنَّمَاکُنَّا نَخُوۡضُ وَنَلْعَبُ ؕ قُلْ اَبِاللہِ وَاٰیٰتِہٖ وَرَسُوۡلِہٖ کُنۡتُمْ تَسْتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۶۵﴾ لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ[1]۔اخرج ابن جریر وابن ابی حاتم وابو الشیخ وابن مردویۃ عن عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما وابن جریر عن زید بن اسلم وعن محمد بن کعب وغیرہما قال رجل فی غزوۃ تبوك فی مجلس یوما مارأینا مثل قرأتنا ھٰؤلاء ولا ارغب بطونا ولااکذب السنۃ ولا اجبن عند اللقاء فقال رجل فی المجلس کذبت ولکنك منافق لاخبرن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فبلغ ذلك رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ونزل القرآن قال عبداﷲ فانا رأیتہ متعلقا ناقتہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اوراگر آپ ان سے پوچھیں تو کہیں گے ہم تو دلچسپی او رکھیل کرتے ہیں آپ فرمادیجئے کیا اﷲ تعالٰی اس کی نشانیوں اوراس کے رسول سے ٹھٹھاکرتے ہو بہانے نہ بناؤ تم اپنے ایمان کے بعد کافر ہوگئے،ابن جریر،ابن ابی حاتم،ابوالشیخ اورابن مردویہ نے حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما اور ابن جریر نے حضرت زید بن اسلم اور محمد بن کعب وغیرہما رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے حدیث کی تخریج کی کہ ایك شخص نے ایك دن ایك مجلس میں غزوہ تبوك کے موقعہ پر کہا کہ ہم نے اپنے ان قاریوں کی ماننداور نہ دیکھے نہ کھانے کے لالچی اور نہ زبان کے جھوٹے اور نہ دشمن کے مقابل میں بزدل۔تو اس مجلس میں ایك شخص نے کہا توجھوٹ کہتاہے تو منافق معلوم ہوتاہے میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو ضرور اس بات کی خبردوں گا تو اس کی یہ بات حضور اکرم کو معلوم ہوئی اور قرآن نازل ہوا حضرت عبداﷲ نے فرمایا تو میں نے اس شخص کوحضور اکرم کی اونٹنی کے

(باقی اگلے صفحہ پر)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۹/۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن