دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

قال اﷲ تعالٰی" اِلَّا مَنْ اُکْرِہَ وَ قَلْبُہٗ مُطْمَئِنٌّۢ بِالۡاِیۡمٰنِ "[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:سوااس کے جو مجبور کیاجائے اور اس کا دل ایمان پرجما ہوا ہو۔(ت)

(۲)فرض فرض فرض ہے کہ ہر جائز کوشش کو حدامکان تك پہنچادیں اور کسی طرح اس میں سستی یا کم ہمتی کو کام نہ دیں۔

قال اﷲ تعالٰی" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا "[2]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اے ایمان والو!اپنی جانوں اور گھر والوں کو آگ سے بچاؤ۔(ت)

(۳)فرض فرض فرض ہے کہ ہر مسلمان بقدرِ قدرت اس مسلمان لڑکی کو اس سخت تر آفت سے بچائے اور کوئی کوشش جس حد تك جائز اور ممکن ہے اسے اٹھانہ رکھے۔

قال اﷲتعالٰی"" وَتَعَاوَنُوۡا عَلَی الْبِرِّ وَالتَّقْوٰی ۪  [3]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اور نیکی اور پرہیز گاری پر ایك دوسرے کی مدد کرو۔(ت)

یہ فرض کفایہ ہے جتنے مسلمانوں کی کوشش سے کام چل جائے کافی ہے سب پرفرض اتر جائے گا،ورنہ سب گنہگار اور سخت وبال میں گرفتار ر ہیں گے،والعیاذ باﷲ۔

(۴)اس کے لئے نار ہے نار ہے نار،اس پر غضب ہے غضب ہے غضب جبار،

قال اﷲ تعالٰی" وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪"[4]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔(ت)

علماء نے دوسرے کے کفر پر راضی ہونے کو کفر لکھا ہے"الرضا بالکفر کفر"نہ کہ دوسرے کو کافر بنانے میں کوشش یہ بلاشبہہ بحکم فقہا کفر ہے بحکم فقہائے کرام ایسے شخص کی عورت اس کے نکاح سے نکل جائے گی اور وہ ان تمام امور کاسزاوار ہوگا جو ایك مرتد کے ساتھ کئے جانے کا حکم کہ اس کے پاس بیٹھنا،بات چیت،میل جول،شادی بیاہت،بیمار پرسی،جنازہ پر جانا،اسے غسل دینا،کفن دینا،نماز جنازہ پڑھنا،جنازہ بہ تکریم اٹھانا،مسلمانوں کے مقابر میں دفن کرنا سب یك قلم ناجائزوگناہ ہے۔

(۵)اس کا جواب جواب سوم میں آگیا،اگر ایك مالدار ذی وجاہت مسلمان کی کوشش سے کام چل جائے تو ایك ہی کافی ہے اور سب مسلمانوں کی مجموعی قوت سے جائز کوشش اثر پذیر ہوگی تو سب پر فرض ہے کہ

 



[1]  القرآن الکریم ۱۶/۱۰۶

[2] القرآن الکریم ۶۶/۶

[3] القرآن الکریم ۵/۲

[4] القرآن الکریم ۵/۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن