30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرنیکا بھی موقع نہیں ہوا اور بناء بر اس افترا کے اس دختر کے اس کے ماں باپ سے چھڑاکر اپنے یہاں لے جاکر ہندو بناکر ہنود سے شادی بیاہ اس کا کرنا چاہتے ہیں،بعضے ہنود جو تعصب مذہبی رکھتے ہیں اور بعضے وہ مسلمانان جن کو ماں باپ بہنیں کافرہ مذکورہ سے غرض دنیاوی ونفسانی کا تعلق ہے اور بعضے وہ مسلمانان جو مرد ناکح اورعورت نومسلمہ مذکورہ سے کچھ رنجش دنیاوی وحسد وعناد رکھتے ہیں،معین و مددگاران کفار کے ہورہے ہیں،اس وجہ سے شور پشتی ان سبھوں کی اس درجہ کو بڑھ گئی ہے کہ مرد ناکح و عورت نومسلمہ مذکورہ کو برسر کوچہ وبازار برملا گالیاں دے کر کہتے پھرتے ہیں کہ اس دختر کو ہر گز نہیں چھوڑیں گے اور مسلمہ نہیں ہونے دیں گے بلکہ جس طرح ہوگا اپنے یہاں لاکر اسے ہنود بناکر ہندوکے ساتھ شادی بیاہ کردیں گے اور طرح طرح کے افترا پر دازی ومقدمہ بازی جھوٹ کی بندشیں ہورہی ہیں اور بے عزّتی وذلت مرد ناکح وعورت نومسلمہ مذکورہ کی دھمکی دی جاتی ہے جس میں وہ دونوں ڈر کر بخیال بچنے کے ذلت دنیا سے،اس دختر کو ماں باپ بہنیں کافرہ کے حوالہ کردیں،ایسے حال میں حکمِ خدا ورسول کیاہے؟
(۱)آیا مرد ناکح وعورت مسلمہ مذکورہ اپنے نطفہ و بطن کی دختر کو دھمکی و ڈر سے ان شورپشتوں کے اور دنیاوی ذلت کے خوف سے حوالہ کفاردیں کہ وہ اسے لیجا کر کافرہ بنائیں؟
(۲)یا اپنی ذلت دنیاوی کا خیال چھوڑ کر جان توڑ کر کوشش اس دختر کی حفاظت کی کریں جس میں وہ دختر قبضہ ہنود میں جاکر ہندو نہ بننے پائے؟
(۳)اور مسلمانان کو اس شہر کے ہرطرح کی حمایت و مدد ایسی کرنی جس میں مسلمان کی لڑکی ہنود کے قبضہ میں جاکر کافرہ نہ بننے پائے،شرعًا بحکم خداورسول لازم وضرورہے یانہیں؟
(۴)اور جو مسلمان اس کے خلاف حمایت کفار کی کرے وہ خدا ورسول کے نزدیك کیسا ہے اور اس کی نسبت شرعًا کیا حکم ہے؟
(۵)اور اگر مسلمانانِ شہر کی غفلت وناتوجہی ومدد نہ کرنے سے اور اس وجہ سے عورت نومسلمہ اور اس کے ناکح مرد کے مجبور و بے بس ہوجانے سے دختر مذکورہ قبضہ ہنود میں جاکر ہندوبنائی جائے تو اس کاالزام و مواخذہ خدا ورسول کے طرف سے مسلمانانِ شہر پر ہوگا یا نہیں؟
ہر شق سوال کا جواب اردو میں عام فہم،مفصل ومدلل بسندِ قرآن وحدیث و کتب دینیہ اور ایسے موقع پر سیرت صحابہ کرام وائمہ عظام کیاہے بہ نقل اس کے درکار ہے،بینواتوجروا
الجواب:
(۱)حرام حرام حرام جب تك حالت اکراہ شرعی کی نہ ہو،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع