دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

سب صحیح ہیں"۔اب یہاں یہ کہ"بطریق اتصال ثابت ہی نہیں"چار ہی ورق بعد"نسی ما قدمت یدٰہ"(اپنے ہاتھوں پیش کیا ہوا بھول گیا۔ت)

رابعًا وہیں اس کے متصل تھا"یہ بھی حق ہے کہ حضرت ابوبکرنے مجمع صحابہ میں اس کو پیش کیااور کسی نے انکار نہ کیا"اب حق کی سند میں بھی کلام ہونے لگا،اگر یہ کلام اس کے حق ہونے میں خلل انداز ہے تو حق کرنا ناحق بنانے کی کوشش کرنے والا کون ہوتا ہے اور اگر اس سے اس کے حق ہونے پر کچھ حرف نہیں آتا تو رد واعتراض کےلئے کہنا"اس سے بھی شرعًا اختصاص قریش کے دعوٰی کی کوئی مدد نہیں مل سکتی اولًا یہ الفاظ اور حضرت ابوبکر والی روایت بطریق اتصال ثابت ہی نہیں"،کیسا اغرائے جہال ہے۔یہ ہے کہ مسٹر حدیث دانی اور ارشاد نبوت پر ظلم رانی،ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم

مسئلہ۲۵تا۲۹:      از شہر بنارس محلہ کچی باغ مرسلہ محمد امان اﷲ مدرس مدرسہ مظہر العلوم      ۸شعبان ۱۳۳۲ھ

بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم

ماقولکم ایھا العلماء الکرام دام فضلکم(اے علماء کرام اﷲ تمہیں بزرگی عطافرمائے اس بارے میں تمہارا کیا قو ل ہے۔ت)ایك عورت بالغہ کافرہ دختر ہنود کا بیاہ اس کی قوم کے ایك مردسے ہوا،پر قبل ملاقات ویکجا ہونے و بات چیت ہونے کے اس مرد سے،باپ عورت مذکورہ کا بعضی خرابیوں کے خیال سے اس مرد ہنود سے دختر کو اپنی چھڑالایا،اور اس مرد ہنود نے عورت مذکورہ کو چھوڑ کر دوسرا بیاہ اپنی قوم میں کرلیا،عورت مذکورہ بعد اس کے کئی سال ماں باپ کے یہاں رہ کر محنت مزدوری سے بسر اوقات کرتی تھی،اسی حالت میں اسے توفیق قبول اسلام کی ملی،ماں باپ سے پوشیدہ اسلام لاکر ایك مسلمان سے اس نے بہ گواہی دومرد مسلمان بالغ عاقل کے نکاح کرلیا،نکاح کے ایك سال کے بعد اس ناکح سے اس عورت کو ایك دختر پیدا ہوئی،جس کی عمر اس وقت پانچ سال سے متجاوز ہے اور وہ دختر اپنی ماں کے ساتھ اس مکان میں رہا کرتی ہے جس مکان کو ناکح کے باپ نے اس دختر اور اس کی ماں کے رہنے کو دیا ہے بسبب اسلام لانے اور مسلمان سے نکاح کرنے کے اس عورت کے ماں باپ بہنیں کافرہ کو رنج وعناد ہوا،بہت کچھ فکر اس کے پھیرنے کی اسلام سے اور مردسے چھڑانے کی کرکے سب طرح عاجز ہوکر اب کہ اس دختر کا کان بطریقہ رواجِ مسلماناں چھدوایا گیا اور اس کی دینی تعلیم دینے کا ارادہ ماں باپ نے اس کے ظاہر کیا،عناد ماں باپ بہنیں کافرہ کا اس عورت نومسلمہ سے بڑھ گیا،کمال عناد سے اس دختر کے ہندو بنانے کی فکر میں ہو کر یہ افتراء شروع کیا ہے کہ دختر مذکورہ کو محض جھوٹ وغلط مرد ہندو کی طرف منسوب کرتے ہیں جس سے مادر دختر کو گاہے اتفاق ملاقات ویکجا ہونے و بات چیت


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن