دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

پھر فرمایا:

لما لم یکن شیئ منھا علٰی شرط المصنف اقتصر علی الترجمۃ واوردالذی صح علی شرط۔[1]

یہ روایتیں شروط بخاری پر نہ تھیں لہذا ان الفاظ کو ترجمہ میں لانے پر اقتصار کیا اور ان کے مؤید وہ حدیثیں لائے جو ان کی شرط پر تھیں

(۵۲)ص ۶۱"ایك اور حدیث ہے کہ ضرور ہے کہ بارہ خلیفہ ہوں سب قریش سے ہوں گے اس طرزبیان نے ظاہر کردیا کہ اس بارے میں جو کچھ کہا ہے اس سے صرف آیندہ کی اطلاع مقصود ہے حکم وتشریع نہیں۔"بارہ خلافتوں کی پیشگوئی اگر خبر ہے تو دنیا بھر کی حدیثیں سب خبرہیں اس زبردستی ودیدہ دلیری کی کوئی حد ہے یعنی شارع سے جب کسی امر کے بارے میں کچھ پیشگوئی فرمائے تو اس میں جتنی حدیثیں ہیں سب حکم شرعی سے خالی ہوجاتی ہیں اور سب کو بزور زبان اگرچہ اپنی طرف سے پچریں لگا کر خبر پر ڈھال دینا واجب ہوجاتا ہے ارشاد اقدس:

قدمواقریشا ولاتقدموھا[2]۔

قریش کو مقدم رکھو اور ان پر تقدم نہ کرو۔

یہ بھی امرونہی نہیں خبر ہوگا کیونکہ ان کی"صرف دانی"میں"قدموا"صیغہ مضارع ہے اور"لاتقدموا"صیغہ ماضی،بات وہی کہ یتشبث بکل حشیش۔

(۵۳تا۵۴)ص۶۲"ائمہ حدیث نے حدیث قحطانی وحدیث قریش میں تطبیق دیتے ہوئے صاف صاف لکھ دیا کہ امارت قریش والی روایت تشریع نہیں محض خبر ہے"

اولا یہ عیاری و چالاکی ملاحظہ ہو امارت قریش والی روایت میں کہا جس سے حدیث الامراء من قریش و حدیث الائمۃ من قریش و حدیث لایزال ھذاالامر فی قریش کی طرف ذہن جائے حالانکہ ائمہ حدیث نے ہر گز نہ کہا کہ ان سے تشریع ثابت نہیں نری خبر ہیں زیرنمبر ۴۲کتب کثیرہ کے نام گنا چکا ہوں ان کی عبارتیں فصل اول میں دیکھئے اور اس کذب صریح سے توبہ کیجئے،ائمہ حدیث کی اگرمانتے ہو تو ان کی ان روشن تصریحوں سے کیوں منکر ہو۔

ثانیًا ائمہ نے حدیث قحطانی سے جس حدیث کی تطبیق دی وہ یہ ہے:

ان ھذا الامرفی قریش لایعادیھم احد الااکبہ اﷲ علی وجہہ مااقاموا

بیشك یہ امر قریش میں ہے جو ان سے عداوت کرے گا اﷲ اسے اوندھے منہ گرائے گاجب تك قریش

 


 

 



[1] فتح الباری شرح البخار ی بابالامراء من قریش مصطفی البابی مصر ۱۶/۲۳۱

[2] کنز العمال حدیث ۳۳۷۸۹،۳۳۷۹۰،۳۳۷۹۱ بحوالہ البزار وابن عدی وطبرانی موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲/۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن