دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

خامسًا آپ کے نزدیك چار سوسولہ۴۱۶ برس سے خلافت شرعیہ ترکوں میں ہے تو ضرور ہے کہ وہ سب حکمرانی کے اہل ہوں کہ نااہل خلیفہ نہیں ہوسکتا معہذا قریش سے نکالی تو ان کی نااہلی کے باعث،اور پھر دی جاتی نااہلوں کو،یہ کون ساقانون اصلح ہے،اور جب وہ اہل تھے اور ہیں تو واجب کہ چار سوسولہ۴۱۶  برس سے روئے زمین پر کوئی دوسرا انسان قابلِ حکمرانی نہ ہو،ورنہ دنیا میں دوشخص اہلِ حکمرانی نکلتے اور خلافت قریش سے نہ جاتی،اب اس بدیہی البطلان بات کا ثبوت آپ کے ذمے سے کہ سولہ اور چار سوبرس سے تمام جہان میں سلطان ترکی کے سوا کوئی متنفس قابل حکمرانی پیدا نہ ہوا،کابل وبخارا وایران ومغرب وہندوستان وغیرہاتمام ملك خدامیں سب نرے نالائق گزرے پھر خدا جانے صدہا سال ان کی حکومتیں چلیں کیسے،سلطان کا فرکش،دین پر ور اورنگ زیب محی الملۃ والدین محمد عالمگیر بادشاہ غازی"اناراﷲ تعالٰی برہانہ"اگر آپ کے نزدیك اس جرم پر کہ متشرع تھے اور کفار پر غلظت رکھتے نااہل تھے تو اکبر تو نالائق نہ تھا جوآپ ہی کا ہم مشرب اور اتحادِ مشرکین کا دلدادہ تھا غرض پیشگوئی بتاکر تکذیب حدیث کے سوامسٹر کو کچھ مفر نہیں۔

سادسًا عــــہ آپ فرماتے ہیں تاریخ شاہد ہے کہ دو قریش بھی حکمرانی کے اہل نہ رہے،کون سی تاریخ شاہد ہے کہ سات سویاچارسو برس سے تمام روئے زمین پر کوئی دو قریشی دو ہاشمی دو سید ابن الرسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وسلم حکمرانی کے لائق پیدا ہی نہ ہوئے،فضل الٰہی قومِ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وخاندان صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وآل محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے صدہا سال سے اٹھالیا گیااور این وآں کو بٹتا ہے اور بٹاکیا،کیا آپ کے نزدیك مدار لیاقتِ وقوع پر ہے،جس نے حکمرانی نہ پائی نا اہل تھا؟ جس نے پائی اہل تھا؟ تو ضرور آپ پلید مرید خبیث عنید نجس یزید کو لائق بتائیں گے اور حضرت امام عرش مقام علی جدہٖ علیہ الصلوٰۃ والسلام کو معاذ اﷲ نالائق ٹھہرائیں گے،اور جب یہ معیار نہیں بلکہ صفات ذاتیہ پر مدار ہے تو کیا آپ نے سات سو۷۰۰ یاچار سو۴۰۰ برس سے آج تك کے تمام قریشیوں کی جانچ کرلی ہے کہ نالائق تھے،چار سو برس چھوڑ ئیے کسی ایك برس کے سب قریشی جانے دیجئے صرف بنی ھاشم،سب بنی ہاشم بھی نہیں صرف سادات کرام کے فقط نام گنا دیجئے کہ جہان میں اس سال یہ یہ سید تھے،نام گنانا بھی نہ سہی فقط کسی سال کے تمام سادات کی مردم شماری بتادیجئے،جب اس قدر پر قادر نہیں تو سات سو۷۰۰ یا چار سو۴۰۰ برس کے تمام عالم کے تمام قریشیوں کی جانچ آپ نے ضرور کرلی اور معلوم کرلیا کہ سب

عــــہ:یہ بھی جانے دو وہی منھم والی روایت اور قریش کی طرف ضمیر،اور وہی پچر لو زبان کے آگے بارہ ہل چلتے ہیں ادعا آسان ہے ثبوت دیتے دام کھلتے ہیں"ھاتوابرھانکم ان کنتم صٰدقین"اپنی برہان لاؤ اگر سچے ہو۱۲ حشمت علی رضوی غفرلہ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن