دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

(۴۱)مسٹر نے کہا"خیر یہ بات کتنی ہی عجیب ہوتی لیکن ہم باورکرلیتے اگر قرآن وسنت واقعی ٹھہرائی ہوتی ہمارے نزدیك کسی اسلامی اعتقاد کی صحت کا معیار صرف یہ ہے کہ کتاب وسنت سے بطریق صحیح ثابت ہو نہ کہ عقلوں کاادراک۔استعجاب کی بنیاد ہمارا قیاسی استبعاد نہیں یہی ہے کہ کسی نص سے ایسا ثابت نہیں"۔

الحمد ﷲ،یہاں تو کچھ اسلامی جامے میں ہیں گویا آزادی سے بالکل جد اہیں،ہم نصوص متواترہ واجماع صحابہ واجماعِ امت سے ثابت کرچکے کہ خلافت قریش ہی سے خاص ہے اب تو وہ اپنا استعباد کہ ـ"بھلا اسلام کہیں خصوصیت نسل مان سکتا ہے"جس کو خود کہہ رہے ہو یہ تمہارا نراعقلی قیاسی ڈھکوسلا ہے واپس لیجئے اور اجماعِ امت و ارشادات حضرت رسالت علیہ افضل الصلوٰۃ والتحیۃ پر ایمان لائیے۔ 

مبحث دوم:ردِّ احادیث نبوی میں مسٹر کی بے سود کوشش

(۴۲)بزور زبان بڑ ازور اس پر دیاہے ص۶۰ کہ "خلافت قریش کی نسبت جس قدر روایات ہیں سب پیشگوئی و خبر ہیں کہ قریشی خلیفہ ہوں گے نہ کہ حکم کہ قریشی ہی خلیفہ ہوں"۔شرح عقائد نسفی وقواعد العقائد امام حجۃ الاسلام واتحاف سید زبیدی ومسامرہ شرح مسایرہ وتعلیقات علامہ قاسم طوالع الانوار علامہ بیضاوی ومواقف علامہ قاضی عضد وشرح مواقف علامہ سید شریف ومقاصد وشرح مقاصد و شرح صحیح مسلم للامام النووی و ارشاد الساری ومرقاۃ قاری وشرح صحیح مسلم للقرطبی وابن المنیر وعمدۃ القاری امام عینی وفتح الباری امام عسقلانی و شرح مشکوٰۃ علامہ طیبی وشرح مشکوٰۃ علامہ سید شریف و امام اجل ابوبکر باقلانی واشعۃ اللمعات شیخ محقق وغمز العیون سید حموی وحاشیۃ الدر للسید الطحطاوی وللسید ابن عابدین وکواکب کرمانی ومجمع البحاروشرح فقہ اکبر بحر العلوم وغیرہا کی عبارات کثیرہ کہ ابھی گزریں اس مجہلہ کے رد کو بس ہیں مسٹر آزاد اگرچہ اپنے نشے میں تمام ائمہ مجتہدین کرام سے اپنے آپ کو اعلٰی جانتے ہیں انکے ارشادات کو ظنی اور اپنے توہمات کو وحی سے مکتسب قطعی مانتے ہیں اور سلطان کا نام محض دکھاوا ہے تمام امت سے اپنی امامت مطلقہ منوانے کا دعوٰی ہے دیکھو رسالہ خلافت کا اخیر مضمون"اتبعون اھد کم سبیل الرشاد"میرے پیرو ہوجاؤمیں تمہیں راہ حق کی ہدایت کروں گا،جس کابیان بعونہ تعالٰی مبحث اخیر آتا ہے مگر الحمدﷲ مسلمانوں میں اب بھی لاکھوں ہوں گے کہ ارشادات ائمہ کے مقابل ایسے نشے کی بالاخوانیوں امنگوں شطحیات کی بہکی ترنگوں کو بادِ شتر سے زیادہ نہیں جانتے۔

(۴۳تا۵۰)اشد ظلم حدیث صحیحین"لایزال ھذاالامرفی قریش"پر ہے اس میں لفظ وہ لئے جو صحیح بخاری میں واقع ہوئے مابقی منھم اثنان [1]اورکہہ دیا ص۶۳"اس سے ہمارے بیان کی مزید


 

 



[1] صحیح بخاری کتاب الاحکام ۲/۱۰۵۷ ،صحیح مسلم کتاب الامارۃ ۲/۱۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن