30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرح مقاصد میں ہے:
|
ولھذاشاع فی الاعصار ان یکون الملك فی قبیلۃ مخصوصۃ حتی یری الانتقال عنہ من الخطوب العظیمۃ والاتفاقات العجیبۃ ولاالیق بذلك من قریش الذین ھم اشرف الناس سیما وقد اقتصر علیھم ختم الرسالۃ وانتشرت منھم الشریعۃ الباقیۃ الٰی یوم القٰیمۃ[1]۔ |
اسی اعتبار نسب کے سبب تمام زمانوں میں شائع رہا کہ سلطنت ایك خاص قبیلے میں ہو یہاں تك کہ اس سے دوسرے قبیلے کی طر ف انتقال سلطنت کو سخت کام اور عجیب اتفاق سمجھا جاتا ہے او ر قریش سے زائد اس کا لائق کو ئی نہیں کہ وہ تمام جہان سے زیادہ شریف ہیں خصوصا اب کہ انھیں پر رسالت ختم ہوئی اور انہیں سے وہ شریعت پھیلی کہ قیامت تك رہے گی۔ |
کتاب مبارك ارا ئۃ الادب لفاضل النسب مطالعہ ہو،کس قدراحادیث کثیرہ نے کہاں کہاں فضیلت نسب کا اعتبار فرمایا ہے،اور نکاح میں شرعا اعتبار کفاءت سے تو عالم بننے والے جہال بھی ناواقف نہ ہوں گے جس سے تمام کتب فقہ گونج رہی ہیں،اور اس میں خود احادیث وارد،آیات واحادیث اس سے منع فرماتی ہیں کہ کوئی علم وتقوٰی وفضائل دینیہ کو بھولے اور خالی نسب پر تفاخرًا پھولے۔
(۳۷)مسٹر نے احادیث الائمۃ من قریش ولایزال ھذاالامر فی قریش[2] (ائمہ قریش میں سے ہیں یہ خلافت قریش میں رہے گی۔ت)سے تو یوں جان بچائی کہ"یہ کوئی حکم نبوی نہیں کہ احکام میں فضیلتِ نسب کا اعتبار ٹھہرے بلکہ نری پیشگوئی ہے"جس کارد بعونہ تعالٰی ابھی آتا ہے مگر اس حدیث جلیل کا کیا علاج کریں گے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرمایا:
|
قدمواقریشاولاتقدموھا[3]۔ |
قریش کومقدم رکھو اور ان پر تقدم نہ کرو۔ |
یہ حدیث چھ صحابہ کرام کی روایت سے ہے بزار نے امیر المومنین مولٰی علی اور ابن عدی نے ابوہریرہ اور ابونعیم دیلمی نے انس بن مالك اور بیہقی نے جبیر بن مطعم اور طبرانی نے عبداﷲ بن حنطب نیز عبداﷲ بن سائب رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین سے روایت کی نیز مرسل ابوبکرسلیمٰن بن ابی حثمہ و مرسل ابن شہاب زہری سے آئی یہ تو صریح امرونہی ہے اسے تو مسٹر خبر نہیں بنا سکتے اس میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کیسا صریح حکم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع