30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
منعقدہ ستمبر ۲۰ میں ہے کہ"اگر عــــہ کوئی مسلمان مسئلہ خلافت کی امداد سے گریز اور اس میں دلچسپی لینے سے احتراز کرے تو مجھے اسے کافر کہنے میں کسی قسم کاپس پیش نہ ہوگا"۔اب دیکھئے یہ آزاد والی تکفیر،یہ بدایونی جنگی تقریر آپ کو بھی اسلام سے آزاد و کفر کا پابند بناتی ہے یا آپ آزاد لاء کے مستثنیات عا مہ میں ہیں،وہ قانون صرف کالے لوگوں کے لئے ہے۔
(۳۲)پھر کہا"بلکہ ہم نے تو کسی موقع پر بھی خصوصیت جزئیت رسول کو ہاتھ سے نہیں چھوڑا ہے"وجوبًا یا اولویۃً اول مذہب روافض سے بھی بڑھ کرے ہے وہ بھی صرف ہا شمیت شرط کرتے ہیں کہ خلفائے ثلٰثہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی خلافت سے انکار کریں،آپ نے جزئیت شرط کرکے مولاعلی کی خلافت رد کردی اور برتقدیر دوم اسے مبحث سےکیا علاقہ ہوا کیا قرشیت بھی صرف مرتبہ اولویت میں ہے تو یہ کعبی معتزلی کا مذہب ہو اور اس کا رد ابھی آپ نے کہا تھا کہ میں کبھی اشتراط قرشیت سے انکار نہ کیا،یا قرشیت واجب ہے تو اپنی پارٹی سے اپنا حکم پوچھئے،وہ دیکھئے مسٹر آزاد بدایونی کفر کا فتوٰی لگاچکے،بہر حال اس بلکہ نے کیا فائدہ دیا۔
(۳۳)پھر کہا"یہاں خلافۃ فی القریش میں بحث نہیں یہاں خلیفہ مسلم پر بغاوت کا مسئلہ ہے"بے قرشیت خلیفہ کہا اور خلافۃ فی القریش کی بحث نہ آئی،۔کچھ بھی سمجھ کر فرمائی۔
(۳۴)بغاوت خلافت اگرخانگی اصطلاحیں ہیں توان سے کام نہیں،اور اگر معانی شرعیہ مراد ہیں تو کیا آپ اس ارشاد ائمہ کا مطلب بتاسکیں گے جو انہوں نے صدہا سال سے سلاطین کی نسبت لکھا،وہ جو فصول عمادی ودرمنتقی شرح ملتقی وتہذیب قلانسی وجامع الفصولین وطحطاوی علی الدرالمختار وغیرہا میں ہے:
|
ھذا کان فی زمانھم وامافی زماننا فالحکم للغلبۃ فلان الکل یطلبون الدنیا فلایدری العادل من الباغی[1]۔ |
یعنی یہ امتیاز کہ فلا ں عادل ہے اور دوسرا باغی زمانہ سابق میں تھا ہمارے وقت میں غلبہ کا حکم ہے اس لئے کہ سب دنیا طلب ہیں تو عادل وباغی کا امتیاز نہیں۔ |
(۳۵)آغاز میں کہا"اہل سنت،مسلم متغلب فاقد الشروط کی اطاعت کوفرض اورامامت کو درست مانتے ہیں"۔امامت سے اگر خلافت مراد ہو جیسا کہ یہی ظاہر ہے تو قطعًا مردود جس کا روشن بیان گزرا اور اگر سلطنت مقصود ہوتو حق ہے مگر گزارش یہ ہے کہ جب مسئلہ یوں تھااور بیشك تھا کہ متغلب کی بھی سلطنت صحیح اور اطاعت واجب،تو کیا ضرورت تھی کہ خواہی نخواہی مسئلہ خلافت چھیڑا جائے اجماعِ صحابہ وامت
عــــہ:دیکھو اخبار ہمدم۱۲ستمبر۱۹۲۰ء
[1] الدرالمنتقی بحوالہ فصول العمادی علٰی ہامش مجمع الانہر باب البغاۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/۶۹۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع