30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نماز صحیح ہوجاتی ہے کہ عالم نے فرمایا ہے کہ یہ شرطیں بعض وقت ساقط بھی ہوجاتی ہیں،عالم نے کن شرطوں کو فرمایا تھا اور انہوں نے کس میں لگایا ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔
مسلمانو!دیکھا دین و سنت ومذہب وملت پر کیا کیاظلم جوتے جاتے ہیں اور پھر پیروانِ شریعت کو آنکھیں دکھاتے ہیں،مگر ہے یہ کہ مجبور ہیں باطل کی تائید باطل ہی سے ہوتی ہے ورنہ" وَمَا یُبْدِئُ الْبٰطِلُ وَمَا یُعِیۡدُ ﴿۴۹﴾ "[1]اور باطل نہ پہل کرے اور نہ پھر کرآئے۔ت)محققین اہلسنت پر افترا،امام سنت علیہ الرحمۃ پر افترا،شافعیہ پر افترا،حنفیہ پر افترا،واضحات سے عناد،تحریف سے استمداد،ائمہ کی تکذیب،اہلسنت کی تخریب،اجماع صحا بہ سے برکنار،اجماع امت سے برسرپیکار،اور پھر یہ سب کس لئے محض بلاوجہ محض بیکار،جس کا بیان اوپر گزرا اور ابھی خود مخالف کے اقرار سے سنئے گا ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔
(۳۰)یہ سب کچھ کہہ کر خاتمہ اس پر کیا کہ"باوجود بحث طلب ہونے کے میں نے کبھی اشتراطِ قرشیت سے انکار نہیں کیا"سبحان اﷲ دروغ گوئی برروئے من،اس پر اجماع ثابت نہیں،حدیث سے دلیل نہیں،محققین اہلسنت کونامقبول،امام سنت کو یکسر اس سے عدول،محققین شافعیہ کے نزدیك اختیاری،کتب حنفیہ سے محض استحبابی۔اور کیا انکارِ شرطیت کے سر پر سینگ ہوتے ہیں۔
(۳۱)الحمدﷲ کہ آپ کو شرطِ قرشیت سے انکار نہیں تو ضرور آپ کے نزدیك غیر قرشی خلیفہ نہیں ہوسکتاور بداہۃً معلوم کہ ہمارے ترك بھائی قرشی نہیں تو آپ کے نزدیك سلطان ترکی ایدہ اﷲ تعالٰی خلیفۃ المسلمین نہیں خلافت کمیٹی تو فنا کی گود میں لیٹی،مگر سوا ل یہ ہے کہ آپ کے نزدیك تو شرط خلافت پر نہ اجماع نہ نص نہ مذہب حنفیہ نہ مقبول اہلسنت،پھر زبردستی اسے مان کر خلافت ترك فنا کرکے آپ ترك کے خیر خواہ ہوئے یا پکے بدخواہ۔ان قومی لیڈروں کے حواس کدھر گئے ہیں کہ اتنے بڑے منکر خلافت کو حامی خلافت سمجھ رہے ہیں،اے جناب! آپ کے بڑے مسٹر آزاد تو دہلی میں ۱۶جنوری ۱۹۲۰ کو خلافت ڈپوٹیشن کے جلسہ میں خیر مقدم میں صاف عــــہ۱ کہہ چکے ہیں کہ"اگرچہ نماز کا پابند ہو،روزے رکھتا ہو،لیکن اگر خلافت سے منکر ہو تو دائرہ اسلام سے خارج ہے،یہ وہ مسئلہ ہے کہ اس سے الگ ہوکر مسلمان مسلمان نہیں رہ سکتا"۔ دوسرے بدایونی عــــہ۲ خطبہ صدارت خلافت کانفرنس
عــــہ۱:اخبار مدینہ ۳جمادی الاولٰی ۱۳۳۸ھ ۲۵جنوری ۱۹۲۰ نمبر ۷جلد۹۔عبیدالرضاحشمت علی
عــــہ۲:یعنی متلڈر عبدالماجد کا خطبہ۱۲حشمت علی رضوی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع