30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی کہتے ہیں مگر"الائمۃ من قریش"میں قطعًا خلفاء ہی مراد۔
تنبیہ: امامتِ متغلب صحتِ خلافت بالائے طاق۔حکم اتباع بھی نہیں لاتی جہاں تك اثارتِ فتنہ یا ضرر تأذی نہ ہو جس کا بیان مقدمہ میں گزرا،حیف ان پر جو مسلمان کہلاکر امر دینی میں مشرك کے پس رو بنتے اور اسے اپنا رہنما بتاتے ہیں۔
|
وَقَدْ اُمِرُوۡۤا اَنۡ یَّکْفُرُوۡا بِہٖ ؕ وَیُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّضِلَّہُمْ ضَلٰلًۢابـَعِیۡدًا ﴿۶۰﴾ "[1]۔ |
اور حکم یہ تھا کہ اصلًا نہ مانیں اورابلیس یہ چاہتا ہے کہ انہیں دور بہکادے۔(ت) |
کیا خوف نہیں کرتے کہ روز قیامت انہیں کے گروہ میں محشور ہوں جن کو قرآن عظیم نے فرمایا:وقاتلو اائمۃ الکفر(کفر کے اماموں سے لڑو)اور فرمایا:"" وَجَعَلْنٰہُمْ اَئِمَّۃً یَّدْعُوۡنَ اِلَی النَّارِ [2] (ہم نے انہیں ایسے امام کیا کہ دوزخ کی طرف بلاتے ہیں)وقال اﷲ تعالٰی" یَوْمَ نَدْعُوۡا کُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمٰمِہِمْ ۚ "[3] (اﷲ تعالٰی نے فرمایا:جس دن ہم ہرگروہ کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے)یعنی جس کوانہوں نے امر دین میں رہنما بنایا اور اس کے پس رو ہوئے اگرچہ مشرك ہوکہ آگے تفصیل میں دونوں ہی قسموں کا بیان فرمایا ہے"" فَمَنْ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِیَمِیۡنِہٖ [4] (جن کا نامہ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا گیا)اور" مَنۡ کَانَ فِیۡ ہٰذِہٖۤ اَعْمٰی "[5] (یہاں راہ حق سے اندھے تھے)نسأل اﷲ العفو والعافیۃ۔
(۲۷)پھر تحریر فرنگی محلی میں ہے:"اور حنفیہ کی کتب سے تواستحبابی ہونا ارباب عقل پر پوشیدہ نہیں"۔یہ حنفیہ اور ان کی کتب پر سخت افترائے فظیع ہے،اس قدر عبارات کہ یہاں گزریں انہیں میں عقائد امام مفتی الجن والانس نجم الملۃ والدین عمر نسفی،اتحاف علامہ سید مرتضی زبیدی،مسایرہ محقق علی الاطلاق کمال الملۃ والدین،تعالیق علامہ قاسم بن قطوبغا،شرح مواقف علامہ سید شریف،منح الروض علی قاری،طریقہ محمدیہ امام برکوی،حدیقہ ندیہ سیدی عارف باﷲ عبدالغنی نابلسی،مرقاۃ شرح مشکوٰۃ قاری،عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری امام عینی،شرح مشکوٰۃ سید جرجانی،اشعۃ اللمعات شیخ محقق عبدالحق محدث دہلوی،فتاوٰی سراجیہ،علامہ سراج الدین،اشباہ والنظائر محقق زین بن نجیم،فتح اﷲ المعین سید ازہری،غمزالعیون علامہ سید حموی،درمختار مدقق علائی حصکفی،حاشیہ علامہ سید احمد طحطاوی،ردالمحتار علامہ سید ابن عابدین شامی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع