30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فان طاعتہ تجب اخماد اللفتنۃ مالم یأمر بمعصیۃ[1] |
زبردستی ملك دبابیٹھے تو فتنہ بجھانے کےلئے اطاعت اس کی بھی واجب ہوگی جب تك گناہ کا حکم نہ دے۔ |
دیکھو امامت کو اختیار ی کہا کہ اختیار و پسند سے ہو،نہ کہ شرط قرشیت کو اختیار ی کہ چاہے رکھو یا نہ رکھو غیر قرشی کو متغلب ہی کہا۔شرح مقاصد میں ہے:
|
وبالجملۃ مبنی ماذکر فی باب الامامۃ علی الاختیار والاقتدارواماعند العجز والاضطرار واستیلاء الظلمۃ والاشرار فقد صارت الریاسۃ الدنیویہ تغلبیۃ وبنیت علیھا الاحکام الدینیۃ المنوطۃ بالامام ضرورۃ ولم یعبأ بعدم العلم والعدالۃ وسائر الشرائط و الضرورات تبیح المحظورات والی اﷲ المشتکی فی النائبات[2]۔ |
یعنی وہ جوباب امامت میں مذکور ہوا اس کی بناء اختیار وقدرت پر ہے اور جب حالت مجبوری وناچاری ہو ظالم شریر لوگ تسلط پائیں تو اس وقت یہ دنیوی ریاست تغلب پر رہ جائے گی اور وہ دینی احکام کہ خلیفہ سے متعلق ہیں بمجبوری اس مبنی ریاست پر بناکئے جائیں گے اور علم وعدالت وغیرہ شرائط نہ ہونے کا لحاظ نہ ہوگا،مجبوریاں ناجائز کو رواکرلیتی ہیں اور ان مصیبتوں میں اﷲ ہی سے فریاد ہے۔آنکھ کھول کر دیکھو کہ وہ محققین کیافرمارہے ہیں اور کیونکر اسے تغلب اور دنیوی ریاست بتارہے ہیں مگر دھوکادینے والے فریب سے باز نہیں آتے۔ |
تنبیہ:یہاں کام جاہلوں سے پڑا ہے جنہیں علم کا ادعا ہے۔کوئی جاہل اس عبارتِ شامی سے دھوکا نہ دے:
|
یصیرامامابالمبایعۃ وباستخلاف امام قبلہ وبالتغلب والقھر[3]۔ |
بیعت اور پہلے امام کے خلیفہ بنادینے اور غلبہ اور جبر سے امام بن جاتا ہے(ت) |
آگے مسایرہ سے ہے:
|
لوتعذروجود العلم والعدالۃ فیمن تصدی للامامۃ وکان فی صرفہ |
امامت پر تسلط جمانے والے میں اگر علم اور عدالت کا وجود متعذر ہوجائے اور اس کو امامت سے ہٹانا ناقابل برداشت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع