30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲۲)عــــہ عبارت نمبر ۳۶ آپ نے سنی معلوم ہے یہ امام ابوبکر ابن الطیب کون ہیں وہی امام اجل امام سنت قاضی ابو ابکر باقلانی ہیں، شرح الشفاء لعلی قاری میں ہے:
|
(وھو مذھب القاض ابی بکر)ای ابن الطیب الباقلانی[1]۔ |
اور یہی قاضی ابوبکر یعنی ابن الطیب الباقلانی کا مذہب ہے۔ (ت) |
نسیم الریاض میں ہے:
|
(وھو مذھب القاضی ابی بکر)الباقلانی[2]۔ |
اور قاضی ابوبکر الباقلانی کا یہی مذہب ہے(ت) |
وفیات الاعیان میں ہے:
|
(القاضی ابوبکر محمد بن الطیب المعروف بالباقلانی المتکلم المشہور توفی سنۃ ثلث واربعمائۃ ببغداد[3]۔ |
القاضی ابوبکر محمد بن الطیب المعروف بہ باقلانی متکلم مشہور ہیں۴۰۳ھ میں بغداد میں فوت ہوئے(ت) |
دیکھا کہ ان امام نے کیا ارشاد فرمایا:پھر سن لو،اور کان کھول کر سنو،امام ابن المنیر مالکی پھر فتح الباری میں امام ابن حجر عسقلانی شافعی کا یہی کلام علامہ سید مرتضٰی زبیدی حنفی نے اتحاف السادۃ جلد دوم ص۲۳۲ میں یوں نقل فرمایا:
|
قال الحافظ ابن حجر فی فتح الباری قال ابن المنیر قال القاضی ابوبکر الباقلانی لم یعرج المسلمون علی ھذا القول بعد ثبوت الحدیث الائمۃ من قریش وعمل المسلمون بہ قرنا |
یعنی امام ابن حجر نے شرح صحیح بخاری میں فرمایا کہ امام ابن المنیر نے فرمایا کہ امام قاضی ابوبکر باقلانی نے فرمایاکہ معتزلی کے اس قول کی طرف مسلمانوں نے التفات نہ کیا بعد اس کے کہ حدیث کا ارشاد ثابت ہولیا کہ خلفاء قریش ہی سے ہوں۔ |
عــــہ:یہاں تك کلام قاطع رگ اوہام تھا اب آگے وہ آتا ہے جسے دیکھ کر کذابوں مفتریوں کی آنکھیں پھٹ کررہ جائیں ۱۲عبیدالرضا حشمت علی قادری غفرلہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع