30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اِقْتَدَوْابِالّْذِیْنَ مِنْ بَعْدِیْ ابی بکر وعمر[1]۔ |
ان دو کی پیروی کرو جو میرے بعد ہوں گے ابوبکر وعمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
یہاں تك تو یہی تھا آگے دوسرے جواب کے تیور دیکھئے،کہتا ہے:
|
وایضا مولی القوم منھم وعصبیۃ الولاء حاصلۃ لسالم فی قریش وھی الفائدۃ فی اشتراط النسب و صراحۃ النسب غیر محتاج الیہ اذ الفائدۃ فی النسب انما ھی العصبیۃ وھی حاصلۃ من الولاء[2]۔ |
یعنی دوسرا جواب یہ کہ کسی قوم کا آزاد شدہ غلام انہیں میں سے ہے اور اس رشتہ ولاء کے باعث قریش سالم کی حمیت کرتے اور یہی قومی حمیت شرط نسب کا فائدہ ہے صاف نسب کی حاجت نہیں کہ وہ تو اسی حمیت کی غرض سے ہے اور حمیت اپنے آزاد کئے ہوئے غلام کی بھی کرتے ہیں۔ |
ﷲانصاف ! دکھاناتو یہ ہے کہ شرط قرشیت نہیں مانتے ان کے شبہہ کاجواب دے رہا ہے اور جواب وہ دیا جس نے شرطِ قرشیت کو اکھاڑ پھینکا نسب کی کوئی حاجت نہیں قومی حمیت سے کام ہے جس طرح بھی ہو پھر بھی قرشیت کاکچھ ڈورا لگا رکھا کہ قریشی نہ ہوتو اس کا آزاد کردہ غلام تو ہو اگرچہ اس میں بھی کلا م ہے سالم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو ابوحذیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے آزاد نہ فرمایا نہ وہ ان کے غلام تھے بلکہ ان کی بی بی شیبہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کے غلام تھے انہیں آزاد کیا اور وہ انصار یہ ہیں نہ کہ قریشیہ۔ہاں براہ موالات و دوستی مولٰی ابی حذیفہ کہلاتے ہیں،ابوحذیفہ نے ان کو متبنی کیا تھااور اپنی بھتیجی فاطمہ سے ان کی شادی کردی رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔فتح الباری میں ہے:
|
کان مولی لامرأۃ من الانصار فتبناہ ابوحذیفۃ لما تزوجھا فنسب الیہ [3]۔ |
یعنی سالم ایك انصار یہ بی بی کے غلام آزاد شدہ تھے جب ابوحذیفہ نے اس بی بی سے نکاح کیا ان کومتبنی بنایا،جب سے ابوحذیفہ کی طرف منسوب ہونے لگے رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین |
لہذاارشاد الساری میں مولٰی ابی حذیفہ کی یوں شرح کی:(مولی)امرأۃ ابی حذیفۃ[4](ابوحذیفہ کے مولٰی یعنی ان کی زوجہ کے مولٰی۔
[1] جامع ترمذی ابواب المناقب امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ۲/۲۰۷
[2] مقدمہ ابن خلدون فصل فی اختلاف فی حکم ہذا المنصب وشروط موسسۃ الاعلمی للمطبوعات بیروت ۱/۱۹۴
[3] فتح الباری شرح البخاری مناقب سالم مصطفی البابی مصر ۸/۱۰۲ و ۱۰۳
[4] ارشاد الساری شرح البخاری مناقب سالم مولٰی ابی حذیفہ دارالکتاب العربی بیروت ۶/۱۳۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع