دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اشتبہ ذٰلك علی کثیر من المحققین[1]۔

بہت سے محققوں کو اس میں شبہہ لگا۔

فرنگی محلی تحریر"شبہہ لگنا اڑادیا"اور"کثیر"کا لفظ گھٹادیا،اسے یوں بنایا کہ محققین عدول کرتے ہیں یعنی ان کا عدول ازراہِ اشتباہ نہیں بلکہ ازراہ تحقیق ہے اور وہ جو اس شرط پر قائم رہے یعنی تمام اہلسنت وہ تحقیق سے عاری ہیں۔

(۱۸)ان دونوں سے بڑھ کر چالاکی یہ کہ فرنگی محلی تحریر نے محققین کے ساتھ لفظ"اہلسنت"بڑھالیا یہ لفظ ابن خلدون کی عبارت میں نہیں،وہ خداجانے کن کو محققین کہہ رہا ہے،ائمہ فرماچکے کہ اس میں مخالف خارجی ہیں یا معتزلی،تو انہیں میں سے کسی فریق کو محققین کہا اور ظاہرًا معتزلہ کو کہا کہ دربارہ خلافت جو مضمون اس نے نقل کیا وہ ضرار بن عمرو معتزلی ہی کی مخالفت کا مؤید،نہیں نہیں بلکہ اس سے بھی کہیں زائد ہے فاشتکی الی اﷲ تعالٰی۔

(۱۹)ابن خلدون کی حالت عجیب ہے۱ اس کے کلام سے کہیں اعتزال عــــہ کی بوآتی ہے،۲کہیں نیچر یانہ اسباب پرستی کی جھلك پائی جاتی ہے،۳اولیائے کرام کا صاف دشمن ہے،۴ان کو رافضیوں کا مقلد بتاتا ہے،۵کہتا ہے ان کے دلوں میں رافضیوں کے اقوال رچ گئے اور ان کے مذاہب کو اپنا دین بنانے میں تو غل کیا ۶یہاں تك کہ طریقت کا سلسلہ علی تك پہنچایا اور کہا انہوں نے حسن بصری کو خرقہ پہنایا اور ان سے ان کے پیر جنید تك پہنچا اس تخصیص علی اور ان کی اور باتوں سے سمجھا جاتا ہے کہ یہ رافضیوں میں داخل ہیں،و۷لہذا رافضیوں کی طرح ایك امام مہدی کے انتظار میں ہیں جن کے آنے کی کچھ صحت نہیں، ۸اسی طرح اقطاب و ابدال کا یك لخت منکر ہے ۹اس میں بھی اولیاء کے مقلد روافض ہونے کا مشعر ہے کہ جس طرح رافضیوں نے ہر زمانے میں ایك امام باطن اور اس کے نیچے نقبا مانے ہیں،یونہی ان سے سیکھ کر صوفیہ نے ہردور میں ایك قطب اور اس کے ماتحت ابدال گھڑے ہیں،حلانکہ احادیث مرفوعہ حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے علاوہ جن کے بیان میں امام جلال الدین سیوطی کا ایك رسالہ ہے حضور سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ و دیگر اجلہ اقطاب کرام

عــــہ:دور کیوں جائیے اپنے اخ معظم مولوی عبدالحی صاحب کا فتاوٰی جلد اول طبع اول ص۷۲اور خود اپنا جمع کردہ فتاوی قیام ص۳۰۶ملاحظہ کیجئے۔علامہ عبدالرحمان حضرمی معتزلی معروف بہ ابن خلدون ۱۲ عبید الرضاحشمت علی رضوی غفرلہ۔


 

 



[1] تاریخ ابن خلدون فصل فی اختلاف الامۃ فی حکم ہذا المنصب وشروط۔موسسۃ الاعلمی للمطبوعات بیروت ۱/ ۱۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن