30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فصل دوم
خطبہ صدارت مولوی فرنگی محلی میں۱۵ سطری کارگزاری کی نازبرداری
(۱)مسلمانو!تم نے دیکھا خلافت کےلئے شرط قرشیت پر رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی متواتر حدیثیں،صحابہ کا اجماع،تابعین کا اجماع،امت کا اجماع،جملہ اہلسنت کا عقیدہ،ائمہ واکابر حنفیہ کی کتب عقائد میں تصریحیں،کتب حدیث میں تصریحیں،کتب فقہ میں تصریحیں ایسے عظیم الشان جلیل البرہان اجماعی قطعی یقینی مسئلے کو فرنگی محلی کا خطبہ صدارت میں صرف شافعیہ کی طرف نسبت کرنااور حنفیہ میں فقط بعض کے کلام سے وہ بھی تصریح نہیں،فحوٰی سے سمجھے جانے کا ادعا کرنا کس درجہ خلاف دیانت واغوائے عوام ہے۔
(۲)تمہید میں تو اس پر خود حضرت سیدنا امام اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا نص صریح مذکور،شاید امام اعظم کا نص بھی کسی مقلد حنفی کا فحوائے کلام ہوگا۔
(۳)اس پر نقول قاہرہ اجماع کو یوں گرانا کہ بعض بے اجماع نقل کیا،کیسی تلبیس ہے۔
(۴)یہ کہنا کہ ابتدااس کی قاضی عیاض سے معلوم ہوتی ہے مگر ثبوت اجماع مشکل ہے۔ثقات ائمہ کی تکذیب کا اشعار ہے،امام اجل ثقہ عدل قاضی عیاض رحمہ اﷲ تعالٰی سے پہلے ائمہ نے اس پر اجماع نقل کیا،بعد کے علماء نے نقل کیا سب نے مقبول ومقرررکھا کسی نے اس میں خلاف اہلسنت کا پتا نہ دیا،معاذا ﷲ یہ سب جھوٹے ہیں اورفرنگی محلی سچے۔
(۵)جب نقول ائمہ مردود ونامعتبر ٹھہریں تو آپ ہی ہزاروں اجماعوں کا ثبوت مشکل بلکہ ناممکن ہوجائیگا کہ آخرقرآن وحدیث نے فرمایا نہیں کہ بعد عصر نبوت فلاں فلاں مسئلہ پر اجماع ہوگا ہم نے اہل اجماع کو دیکھا تك نہیں،نہ وہ سب مل کر اپنے اجماع کی دستاویز یں رجسٹری کراگئے اب نہ رہیں مگر نقولِ ائمہ وہ ان تازہ لیڈروں کو مقبول نہیں،پھر ثبوتِ اجماع کی صورت ہی کیا رہی۔
(۶)جب وہ نقلِ اجماع میں متہم تو نقل اقوال خاصہ میں کیوں معتمد ہوں گے،فقہ بھی گئی،یہ وہابیہ وغیر مقلدین کی تعظیم وتکریم و جلسوں میں ان کی صدارت و تقدیم کی شامت ہے کہ وہی غیر مقلد کا مسئلہ آگیا ع
قیاس فاسد و اجماع بے اثر آمد
(قیاس فاسد ہے اور اجماع بے اثرہے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع