30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۰تمہید امام ابوالشکور سالمی جسے سلطان الاولیاء محبوب الٰہی نظام الحق والدین نے درس میں پڑھا اس میں ہے:
|
اجمعنا علی ان الامام من قریش ولایکون من غیرہ[1]۔ |
ہم اہلسنت کا اجماع ہے کہ خلیفہ قریش سے ہو ان کے غیر سے نہیں۔ |
کتب حدیث
صحیح مسلم وصحیح بخاری میں ہے رسول ا ﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لایزال ھذاالامر فی قریش مابقی من الناس اثنان[2]۔ |
خلافت ہمیشہ قریش کےلئے ہے جب تك دنیامیں دو آدمی بھی رہیں۔ |
۲۱شرح صحیح مسلم للامام النووی و۲۲شرح صحیح بخاری للامام القسطلانی و۲۳مرقاۃ علی قاری میں ہے:
|
بین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان ھذا الحکم مستمر الٰی اٰخر الدنیا مابقی من الناس اثنان[3]۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ظاہر فرمادیا کہ یہ حکم ختم دنیا تك ہے جب تك دو آدمی بھی رہیں۔ |
۲۴ارشاد الساری شرح صحیح بخاری میں ۲۵ابن المنیر سے اور ۲۶عمدۃ القاری امام بدر محمود عینی حنفی میں ہے:
|
قریش ھم اصحاب الخلافۃ وھی مستمرۃ لھم الی اٰخر الدنیا مابقی من الناس اثنان[4]۔ |
قریش ہی خلافت والے ہیں وہ ختمِ دنیا تك انہیں کے لئے ہے جب تك دو آدمی بھی باقی رہیں۔ |
امام قرطبی کی مفہم ۲۷شرح صحیح مسلم میں پھر ۲۸عمدۃ القاری و۲۹فتح الباری شروح صحیح بخاری میں ہے:
|
ھذا الحدیث خبر عن المشروعیۃ ای لاتنعقد الامامۃ الکبری الالقرشی مھما وجد |
اس حدیث میں حکمِ شرعی کا بیان ہے یہ فرمایاہے کہ جب تك دنیا میں ایك قرشی بھی باقی رہے اور وں کی |
[1] التمہید فی بیان التوحید الباب الحادی عشر فی الخلافۃ دارالعلوم حزب الاحناف لاہور ص۱۵۹
[2] صحیح بخاری کتاب الاحکام باب الامراء من قریش قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۰۵۷،صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب الناس تبع لقریش قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۹
[3] شرح مسلم مع صحیح مسلم کتاب الامارۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۹،ارشاد الساری باب الامراء من قریش دارالکتاب العربی بیروت ۱۰/ ۲۱۸
[4] عمدۃ القاری شرح البخاری باب الامراء من قریش ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ ۱۶/ ۷۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع