دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

اتفقت الامۃ علی اشتراط کونہ قرشیا خلافنا للخوارج لنا السنۃ والاجماع اماالسنۃ فقولہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم الائمۃ من قریش واماالاجماع فھو انہ لما قال الانصار یوم السقیفۃ منا امیر و منکم امیرمنعھم ابوبکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ بعدم کونھم من قریش ولم ینکرہ علیہ احد من الصحابۃ  فکان اجماعا[1]۔

یعنی تمام امت کا اجماع ہے کہ خلیفہ کا قریشی ہونا شرط ہے اس میں مخالف خارجی ہیں اور اکثر معتزلی،ہماری دلیل حدیث اور اجماع امت ہے،حدیث تو حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ سلم کا ارشاد ہے کہ خلفاء قریش سے ہیں،اور اجماع یوں کہ جب انصار رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے روز سقیفہ بنی ساعدہ مہاجرین رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے کہا ایك امیر ہم میں سے اور ایك تم میں سے،انہیں صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی نے دعاوی خلافت سے یوں باز رکھا کہ تم قریشی نہیں(اور خلیفہ کا قریشی ہونا لازم ہے)اس پر کسی صحابی نے انکار نہ کیا تو اجماع ہوگیا۔

۱۷شرح فقہ اکبر میں ہے:

یشترط ان یکون الامام قرشیا لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الائمۃ من قریش وھو حدیث مشہور ولیس المراد ادبہ الامامۃ فی الصلٰوۃ اتفاقا فتعینت الامامۃ الکبری خلافا للخوارج وبعض المعتزلۃ[2]۔

یعنی شرط یہ ہے کہ خلیفہ قریشی ہو کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:ائمہ قریش سے ہیں۔اور یہ حدیث مشہور ہے اور اس میں امامت نماز باجماع مراد نہیں تو ضرور خلافت مراد ہے اس میں مخالف خارجی ہیں یا بعض معتزلی۔

۱۸طریقہ محمد یہ میں ہے:

المسلمون لابدلھم من امام قرشی ولایشترط ان یکون ھاشمیا[3]۔

یعنی مسلمانوں کے لئے ضرور ہے کہ کوئی قریشی خلیفہ ہو اور ہاشمی ہوناشرط نہیں۔

۱۹حدیقہ ندیہ میں ہے:

یکون من قریش ولایجوز من غیرھم[4]۔

خلیفہ قریشی ہو غیر قریشی کی خلافت درست نہیں۔

 


 

 



[1] شرح المقاصد الفصل الرابع فی الامامۃ دارالمعارف النعمانیہ لاہور ۲/ ۲۷۷

[2] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر نصب الامام واجب مصطفی البابی مصر ص۱۴۷

[3] طریقہ محمدیۃ المسلمون لابدلہم من امام مکتبہ حنفیہ کوئٹہ ا/۷۱

[4] حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمد یہ المسلمون لابدلہم من امام مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۱/ ۲۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن