30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والطبرانی من حدیث علی وعندہ عن انس بلفظ ان الملك فی قریش واخرج یعقوب بن سفیان وابو یعلی والطبرانی من طریق سکین من عبدالعزیز حدثنا سیاربن سلامۃ ابوالمنہال قال دخلت مع ابی علی ابی برزۃ الاسلمی فسمعتہ یقول سمعت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یقول الامراء من قریش الخ[1] (ملخصًا) ثم ذکرتخاریج حدیث لایزال ھذا الامر فی قریش [2] وشواھدہ وکلہ ماخوذ من الفتح۔ |
اور ابویعلی وابوداؤد طیالسی و بزار نے انس اور امام احمد نے ابوہریرہ وحضرت صدیق اکبر اور طبرانی نے مولٰی علی سے روایت کیا رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین،نیز طبرانی کے یہاں بروایت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ ان لفظوں سے ہے کہ سلطنت قریش میں ہے اور یعقوب بن سفیان و ابویعلٰی وطبرانی نے سکین بن عبدالعزیز سے روایت کی کہ ہم سے سیار بن سلامہ ابو المنہال نے حدیث بیان کی کہ میں اپنے والد کے ساتھ ابوبرزہ اسلمی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے پاس گیا انہیں یہ حدیث روایت کرتے سنا کہ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی کو فرماتے سنا کہ خلفاء قریش سے ہیں الخ(ملخصًا) پھر انہوں نے حدیث،کہ یہ خلافت ہمیشہ قریش میں ہوگی، کی تخریجات اور شواہدات کو ذکر کیا اور یہ سب فتح الباری سے ماخوذ ہے۔(ت) |
۶مسایرہ امام محقق علی الاطلاق کمال الدین بن الہام میں ہے:
|
شرط الامام نسب قریش خلافا لکثیر من المعتزلۃ[3]۔ |
خلیفہ کی شرط نسب قرشی ہے بہت معتزلیوں کا اس میں خلاف ہے۔(ت) |
۷مسامرہ علامہ ابن ابی شریف شافعی تلمیذ امام ابن الہمام میں ہے:
|
لنا قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الائمۃ من قریش قدمناتخریجہ وقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الناس تبع لقریش اخرجہ الشیخان وفی البخاری من حدیث معٰویۃ رضی اﷲ تعالٰی |
ہم اہلسنت کی دلیل رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کاارشاد ہے کہ خلفا قریش سے ہیں،ہم نے اس حدیث کی تخریج اوپر بیان کی نیز حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد کہ سب آدمی قریش کے تابع ہیں،اسے بخاری ومسلم نے روایت کیا،نیز بخاری میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع