30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بلاشبہہ ایسا کرنے والے مسجد ضرار والے منافقوں کے وارث اور مسلمانوں کے بدخواہ اور ایذائے مسلمین کیلئے مشرکین کے آلے اور ان کے مسخرے یعنی انکے ہاتھوں میں ضرراسلام کے لئے مسخر ہیں والعیاذ باﷲتعالٰی۔
(۶ و ۷)گائے کی قربانی بیشك شعارِ اسلام ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی" وَالْبُدْنَ جَعَلْنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ شَعٰٓئِرِاللہِ"[1]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا: ہم نے اونٹ اور گائے کی قربانی کو تمہارے لئے دین الٰہی کی نشانیوں سے کیا۔ |
خود مولوی عبدالباری صاحب فرنگی محلی کو اس کا اقرار ہے۔ رسالہ قربانی صفحہ ۲۱پرلکھتے ہیں:" وَالْبُدْنَ جَعَلْنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ شَعٰٓئِرِاللہِ "سے گائے کی قربانی ثابت ہوتی ہے[2]"خصوصًا اس معدنِ مشرکین ہندوستان میں کہ یہاں اسکے ابقا واجر ابلا شبہہ اعظم مہمات اسلام سے ہے، مکتوبات جناب شیخ مجدد صاحب میں ہے:
|
ذبح بقرہ درہندوستان از اعظم شعائر اسلام است[3]۔ |
ہندوستان میں گائے کا ذبح کرنا اسلام کے سب سے بڑے شعائر میں سے ہے ۔(ت) |
یہاں اس کا باقی رکھنا یقینا واجب شرعی ہے جس کی تحقیق ہمارے رسالہ"انفس الفکر فی قربان البقر"میں ہے،
علمائے لکھنؤ نے بھی اسے تسلیم کیا ہے۔ مولوی عبدالحی صاحب کے فتاوٰی میں ہے:
|
محمد عبدالحَی ابوالحسنات |
"گائے ذبح کرنا طریقہ قدیمہ ہے زمانِ آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وجملہ سلف صالحین سے تمام بلاد وامصار میں، اور اس پر اجماع واتفاق ہے تمام اہل اسلام کا، ایسے امرشرعی ماثور قدیم سے اگر ہنود بنظرِ تعصب مذہبی منع کریں تو مسلمانوں کو اس سے باز رہنا نہیں درست ہے بلکہ ہر گاہ ہنود ایك امر شرعی قدیم کے ابطال میں کوشش کریں اہل اسلام پر واجب ہے کہ اس کے ابقاء واجرا میں سعی کریں، اور اگر ہنود کے کہنے سے اس فعل کو چھوڑیں گے تو گنہ گار ہوں گے، ہنود منع کریں تو اسکے ابقا میں سعی واجب و لازم ہے[4] (ملخصًا)
انہیں کے دوسرے فتوے میں ہے:"گائے ذبح کرنے کا جواز قرآن و حدیث سے ثابت ہے، ہندو بہ نظر اپنے مذہب کے روکے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع