30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
"مولانا! زمانہ غربت اسلام ہے"بدأ الاسلام غریبا وسیعود کما بدأ فطوبٰی للغرباء"غربت کے لئے کسمپرسی لازم ہے، سنیوں میں عوام کی توجہ لہوولعب وہزل کی طرف اور بدمذہب رافضی ہوں یا وہابی یا قادیانی یا آریہ یا نصارٰی، سب اپنے اپنے مذہب کی نصرت وحمایت و اشاعت میں کمربستہ ہیں۔ مال سے اعمال سے اقوال سے، سنیوں کو کون پوچھتاہے؟ وقت ہی شیوع ضلالت کا ہے، ان کو اگر کوئی آدھی بات کہے جامہ سے باہرہوں، ماں باپ کوگالی دے اس کے خون کے پیاسے ہوں، اس وقت تہذیب بالائے طاق رہتی ہے، ساری تہذیب الله عزوجل اور حضور سیدعالم صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے مقابل برتی جاتی ہے کہ ان کو منہ بھر گالیاں دینے والے، لکھ لکھ کر چھاپنے والے جو چاہیں بکیں، ان بکنے والوں کانام ذرا بے تعظیمی سے لیا اورنامہذب درشت گو کا خلعت عطاہوا، یہ حالت ایمان ہے، انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔
ایسوں کے نزدیك تو معاذ الله قرآن عظیم بھی نامہذب ہے"فلاتطع کل حلاف مہین ھماز مشاء بنمیم مناع للخیر معتد اثیم عتل بعد ذٰلك زنیم، یایھا النبی جاھد الکفار والمنفقین واغلظ علیھم، وقاتلوا الذین یلونکم من الکفار ولیجدوا فیکم غلظۃ، ودوا لوتدھن فیدھنون، ولاتاخذکم بھمارأفۃ فی دین اﷲ، تقربوا الی الله ببغض اھل المعاصی والقوھم بوجوہ مقفھّرۃ۔
بات یہ ہے کہ الله ورسول کی عزت قلوب میں بہت کم ہوگئی ہے، ماں باپ کو براکہنے سے دل کو درد پہنچتاہے، تہذیب بالائے طاق رہتی ہے، نہ اس وقت اخوت واتحاد کا سبق یاد ہے، الله ورسول پر جوگالیاں برستی ہیں ان سے دل پر میل بھی نہیں آتا، وہاں نیچری تہذیب آڑے آتی ہے، الله اسلام دے اور مسلمانوں کو توفیق خیر عطافرمائے"۔
تفصیل کے لئے سعادت لوح وقلم پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمدمدظلہ العالی کی تصنیف لطیف"گناہ بیگناہی"اور مولانا علامہ محمد منشا تابش قصوری کی پاك وہند میں مقبول کتاب"دعوت فکر"کا مطالعہ فرمائیں۔
O
۱۸ جمادی الاولٰی ۱۴۱۹ھ
۱۰ ستمبر ۱۹۹۸ء محمد عبدالحکیم شرف قادری
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع