30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ببیں تفاوت رہ از کجاست تابکجا
(راستے کا تفاوت دیکھ کہاں تك ہے۔ت)
مسلمانوں کو مسجدالٰہی میں جانے سے منع کرنے اور اس کی ویرانی میں کوشاں ہونے کا حکم تو یہ ہے جو قرآن عظیم میں فرمایا:
|
" وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنۡ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللہِ اَنۡ یُّذْکَرَ فِیۡہَا اسْمُہٗ وَسَعٰی فِیۡ خَرَابِہَاؕ۔ اُولٰٓئِکَ مَا کَانَ لَہُمْ اَنۡ یَّدْخُلُوۡہَاۤ اِلَّا خَآئِفِیۡنَ۬ؕ لَہُمْ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّلَہُمْ فِی الۡاٰخِرَۃِ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ﴿۱۱۴﴾"[1]۔ |
اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اﷲ کی مسجدوں کو ان میں نام الٰہی لینے سے روکے اور ان کی ویرانی میں کوشش کرے ایسوں کو نہیں پہنچتا تھا کہ ان میں جائیں مگر ڈرتے ہوئے، ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں بڑاعذاب۔ |
مگر یہاں ان کا عذریہ ہوگا کہ ہمیں مسجدویران کرنا اور اس میں نماز سے روکنا مقصود نہ تھا بلکہ ہم نے تو بھلائی ہی چاہی تھی امام کے پیچھے مسلمانوں کی نماز خراب نہ ہو، یہ بھلائی چاہنے کا عذر بھی ان منافقوں مسجد ضرار بنانے والوں نے پیش کیا تھا اور خالی زبانی نہیں بلکہ قسم کے ساتھ مؤکد کرکے،
|
قال اﷲ تعالٰی" وَلَیَحْلِفُنَّ اِنْ اَرَدْنَاۤ اِلَّا الْحُسْنٰی ؕ"[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا ضرور ضرور اﷲ کی قسم کھاکر کہیں گے کہ ہم نے توتفریق جماعت سے بھلائی ہی چاہی۔ |
اس پر جواب فرمایا:" وَاللہُ یَشْہَدُ اِنَّہُمْ لَکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۰۷﴾"[3] (اﷲ گواہی دیتا ہے کہ بیشك یہ جھوٹے ہیں) جبکہ وہ وجہ جو یہ ظاہر کرتے ہیں قطعًا کذب و باطل ہے، محض معاندانہ اس کا جھوٹا حیلہ گھڑکر مسلمانوں کو مسجد سے روکنا اور جماعت میں پھوٹ ڈالنا چاہا تو وہ نہ ہوا مگر مسجد الٰہی کو یادالٰہی سے روکنا، مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے اورا نہیں مسجد سے روکنے میں کافروں سے مدد لینا اور انہیں اغوائے مسلمین کے لئے راستوں پر مقرر کرنا نظر بحقیقت توٹھیك مناسبت پر واقع ہوا، کافروں سے زیادہ اس کا اہل کون تھا، ایسے کام لینے والوں کے ایسے کام کو ایسے ہی کام کرنے والے مناسب تھے" اَلْخَبِیۡثٰتُ لِلْخَبِیۡثِیۡنَ وَ الْخَبِیۡثُوۡنَ لِلْخَبِیۡثٰتِۚ"[4] ( گندیاں گندوں کےلئے اور گندے گندیوں کے لئے۔ت) مگر ان کے زعم پر یہ کافروں سے استمداد اسی قسم میں واقع ہوا جوان کے ادعا میں دینی کام تھا اور دینی کام میں کافروں سے استعانت حرام،
|
قال اﷲ عزوجل" لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوۡنَ الْکٰفِرِیۡنَ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا: مسلمان مسلمانوں کے سواکافروں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع