دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

صدر الشریعۃ فی التوضیح والملاعلی القاری فی المرقاۃ شرح المشکوٰۃ(جیسا کہ اسے امام صدر الشریعہ نے توضیح میں اور ملا علی قاری نے مرقاۃ شرح مشکوٰہ میں بیان کیا ہے۔ت) تفرقہ ڈالنا حرام ہے، رب عزوجل نے منافقین کی بنائی مسجد پر جو سخت غضب فرمایا، اور اپنے محبوب صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کو حکم دیا کہ" لَاتَقُمْ فِیۡہِ اَبَدًا ؕ"[1]کبھی اس میں کھڑے نہ ہونا،او راس کے بنانے والوں کوفرمایا:

" اَسَّسَ بُنْیٰنَہٗ عَلٰی شَفَا جُرُفٍ ہَارٍ فَانْہَارَ بِہٖ فِیۡ نَارِجَہَنَّمَ ؕ"[2]

اس نے اس کی بنیاد رکھی گراؤ گڑھے کے کنارے پر تو وہ اسے لے کر جہنم کی آگ میں ڈھے پڑا۔

اور حضور انور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے صحابہ کرام کوبھیج کر اس کو ڈھوادیا جلوادیا۔ پھر حکم دیا کہ اس جگہ کو گھورا بنایا جائے جس میں نجاستیں اور کوڑا ڈالاجائے۔ رب عزوجل نے اس کی چار علتیں ارشاد فرمائیں،تیسری علت یہی

تَفْرِیۡقًۢا بَیۡنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ"[3] (مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کو۔ت) ہے کہ انہوں نے اس کے سبب جماعت میں تفرقہ ڈالنا چاہاتھا۔معالم شریف میں ہے:

لانھم کانواجمیعا یصلون فی مسجد قبافبنوا مسجد الضرار لیصلی فیہ بعضھم فیؤدی ذٰلك الی الاختلاف و افتراق الکلمۃ۔[4]

یعنی ساری جماعت مسجدقبا شریف میں ہوتی تھی، خبثاء نے وہ نقصان رسانی کی مسجد اس لئے بنائی کہ کچھ مسلمان اس میں پڑھیں،جس کا نتیجہ یہ ہو کہ پھوٹ پڑے اور تفرقہ ہوجائے۔

بلکہ ان خبیثوں نے جو عذر تفریق ظاہر کیا تھا یہ تفریق جبلپور اس سے ہزاروں درجے بدتر ہے،۔ انہوں نے کہا تھا:

انا قد بنینا مسجدًا لذی العلۃ والحاجۃ واللیلۃ المطیرۃ واللیلۃ الشاتیۃ[5]۔

ہم نے مسجد بنائی ہے بیمار اور کامی اور بارش کی رات اور جاڑے کی شب کے لئے۔

اور ان کا عذر تفریق یہ ہو اکہ عالم دین معاذاﷲ کافر وبدمذہب وناقابلِ امامت ہے، جھوٹے وہ بھی تھے اور جھوٹے یہ بھی،مگر    ع


 

 



[1] القرآن الکریم ۹/ ۱۰۸

[2] القرآن الکریم  ۹/ ۱۰۹

[3] القرآن الکریم ۹/ ۱۰۶

[4] معالم التنزیل علی ہامش تفسیر الخازن آیۃ والذی اتخذوامسجدًاضرارًا کے تحت مصطفی البابی مصر ۳/ ۱۴۷

[5] معالم التنزیل علی ہامش تفسیر الخازن آیۃ والذی اتخذوامسجدًاضرارًا کے تحت مصطفی البابی مصر ۳/ ۱۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن