30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
والثناء کا بائیکاٹ ہوگیا کہ ایك نبی سے مقاطعہ تمام انبیاء سے مقاطعہ اور خود رب عزوجل سے مقاطعہ ہے، اب آپ کے ماننے کو اﷲ کا کوئی نبی نہیں مل سکتا، پھر بھی وہ اس کی کیا پروا کرتے جب تك کمیٹی کے نبی بالقوۃ خواہ بالفعل گاندھی صاحب مذکر مبعوث من اﷲ سلامت ہیں، یك درگیر محکم گیر، لیکن اسی الہلال کی جلد تین کی چار اور تکذیبیں اس بائیکاٹ کے بالکل خلاف ہیں، صفحہ۳۳۸ پر مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نسبت کہا:"یہودیوں نے ان کے سر پر کانٹوں کا تاج رکھاتاکہ وہ صلیب عــــہ پرلٹائے جائیں اور جو لکھا ہے پورا ہو [1]"یہ قرآن عظیم کی ساتویں تکذیب کی، وہ فرماتا ہے :" وَمَا صَلَبُوۡہُ "[2]انہوں نے مسیح کو سولی نہ دی۔ نیز اسی صفحہ پر کہا:"مسیح نے اپنی عظیم قربانی کی۔"[3]
اور صفحہ۳۳۹پر دو لفظ اور لکھے:"مظلومانہ قربانی"اور"خون شہادت"۔[4]
یہ تینوں لفظ بھی قرآن عظیم کی تکذیب بتاتے ہیں، وہ فرماتا ہے:" وَمَا قَتَلُوۡہُ "[5]انہوں نے مسیح کو قتل نہ کیا۔ یہاں تك پوری دس۱۰ تکذیبیں ہوئی" تِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ ؕ "[6]۔یہ پچھلی چار عین مذہب نصارٰی ہیں، کیا قرآن عظیم کو جھٹلانے کے لئے نصارٰی سے بائیکاٹ کے بدلے میل ہوجانا ہے یعنی ملۃ واحدۃ،ہر شخص کے سر میں دماغ اور دماغ میں عقل کا ادنی جلوہ، پہلو میں دل اور دل میں اسلام کا کچھ بھی حصہ ہوعلانیہ دیکھ رہا ہے کہ آزاد صاحب کے ان اقوال میں تین کفر ہیں:
(۱) کلام اﷲ کی تکذیب،
(۲) رسول اﷲ کی توہین،
(۳) شریعۃ اﷲ کا انکار۔
اور پھر وہ قوم کے لیڈر ہیں، دین کے رفارمر ہیں ، سب لیڈروں کے سر ہیں،
|
فسبحان مقلب القلوب والابصار۔ کَذٰلِکَ " |
اے اﷲ تعالٰی تو پاك ہے تو دلوں اور آنکھوں کو پھیرنے |
عــــہ: صلیب پر لٹانا بھی عجیب شاید صلیب زمین پر بچھی ہوئی مسہری سمجھی ۱۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع