دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 14 | فتاوی رضویہ جلد ۱۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۴

(۳) ضرور وہ لوگ مکذب ومحرف قرآن ہیں اور خود بحکم قرآن کافر ونامسلمان، جس کا بیان بقدروافی ہوچکا، تکذیب قرآن عظیم ان کی نئی نہیں ان کے اعظم لیڈر ان ابوالکلام آزاد نے"الہلال"میں سیدنا عیسٰی علٰی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کے نبی صاحبِ شریعت کا صاف انکار کیا اور منہ بھر کر قرآن عظیم کوجھٹلا دیا"الہلال"۲۴ستمبر۱۹۱۳ء میں کہا:

"مسیح ناصری کاتذکرہ بیکار ہے، وہ شریعت موسوی کا ایك مصلح تھا جو خود کوئی صاحبِ شریعت نہ تھا، اس کی مثال مجدد کی سی تھی ،وہ کوئی شریعت نہ لایا ،اس کے پاس کوئی قانون نہ تھا، اس نے خود تصریح کردی کہ میں تو توریت کو مٹانے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں"۔[1] (یوحنا۱۳:۵)

مسلمانو! اول تو روح اﷲ کلمۃ اﷲ رسول اﷲ علیہ الصلوٰۃ والسلام کو کہنا کہ اس کا تذکرہ بیکار ہے۔

دوم بار بار مؤکد فقروں سے جمانا کہ وہ نبی صاحبِ شریعت نہ تھے۔

سوم نصارٰی کی انجیل محرف سے سند لانا، اور وہ بھی محض بربنائے جہالت وضلالت۔کیا صاحب شریعت انبیاء اﷲ کے اگلے کلاموں کو مٹانے آتے ہیں، حاشا بلکہ پورا ہی فرمانے کو، نسخ کے یہی معنی ہیں کہ اگلے حکم کی مدت پوری ہوگئی خیر یہاں کہنا یہ ہے کہ ان فقروں میں آزاد صاحب نے پیٹ بھر کر قرآن عظیم کی تکذیب کی، قرآن کریم قطعًا ارشاد فرماتا ہے کہ مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام صاحبِ شریعت تھے، اولًا اس نے پہلے تو راہ مقدس کا ذکر فرمایا:

" وَعِنۡدَہُمُ التَّوْرٰىۃُ فِیۡہَا حُکْمُ اللہِ "[2]

ان کے پاس توراۃ ہے اس میں اﷲ کے حکم ہیں۔

اور فرمایا:

" وَمَنۡ لَّمْ یَحْکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿۴۴﴾"[3]

جو اﷲ کے اتارے پر حکم نہ کریں وہی کافر ہیں۔

پھر مسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام کو انجیل دینا بیان کرکے فرمایا:

" وَلْیَحْکُمْ اَہۡلُ الۡاِنۡجِیۡلِ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فِیۡہِ ؕ وَمَنۡ لَّمْ یَحْکُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوۡنَ ﴿۴۷﴾ "[4]

انجیل والے اﷲکے اتارے پر حکم کریں اور جواﷲ کے اتارے پر حکم نہ کریں وہی فاسق ہیں۔

 

 



[1] الہلال ابوالکلام آزاد ۲۴ستمبر ۱۹۱۳ء

[2] القرآن الکریم ۵/ ۴۳

[3] القرآن الکریم ۵/ ۴۴

[4] القرآن الکریم ۵/ ۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن